براؤزنگ ٹیگ

#westindies

جو روٹ نے تینوں ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہزار رنزبنا کر نئی تاریخ رقم کردی

کراچی(پاک ترک نیوز) اسٹار بیٹر جو روٹ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تینوں دورانیہ میں ایک ہزار سے زائد رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے، اس طرح انھوں نے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جو روٹ نے 87 رنز اسکور کیے جس سے ان کے رواں ٹیسٹ چیمپئن شپ دورانیہ میں کھیلے گئے 13 میچز میں رنز کی تعداد 1023 ہوگئی ہے۔ پہلی اور دوسری ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھی روٹ ایک ہزار سے زائد رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے، رواں دورانیہ میں وہ سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانیوالے کرکٹرز میں…

ٹیسٹ کرکٹ کی 147سالہ تاریخ میں پہلی بار عالمی ریکارڈ قائم

نوٹنگھم(پاک ترک نیوز) ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں پہلی بار انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ نوٹنگھم میں انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ براتھویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز کا آغاز زیک کراولے اور بین ڈکٹ نے کیا تاہم زیک کراولے صفر پر پویلین لوٹ گئے۔بین ڈکٹ اور اولی پوپ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 4.2 اوورز میں مجموعی اسکور 50 رنز تک پہنچا دیا۔ ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ…

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز سیمی فائنلز،پاکستان کا مقابلہ ویسٹ انڈیز جبکہ بھارت اور آسٹریلیا مد مقابل

نارتھمپٹن (پاک ترک نیوز) انگلینڈ کی میزبانی میں ہونے والے پہلے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل آج کھیلے جائیں گے ۔پہلے سیمی فائنل میں پاکستانی لیجنڈز کا مقابلہ ویسٹ انڈیز جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا اور بھارت مد مقابل آئیں گے ۔دونوں سیمی فائنل میچ نارتھمپن میں کھیلے جائیں گے ۔پہلا سیمی پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چاربجے شروع ہوگا جبکہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان رات ساڑھے آٹھ بجے ہوگا ۔ ورلڈ چیمئپن شپ آف لیجنڈز میں میزبان انگلینڈ سمیت 6ٹیموں نے شرکت کی ۔ ٹورنامنٹ میں…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ :جنوبی افریقہ دس برس بعد سیمی فائنل میں پہنچ گیا ،ویسٹ انڈیز آئوٹ

انٹیگوا(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ دس برس بعد سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ کالی آندھی ایونٹ سے باہرہو گئی ۔ سر ویون رچرڈ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 مرحلے کے میچ میں جنوبی افریقا نے میزبان ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ کا مایوس کن آغاز کیا، 5 کے مجموعی سکور پر میزبان ٹیم کے 2 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، شائے ہوپ صفر جبکہ نکولس پورن ایک رن ہی بنا…

ٹی 20 ورلڈکپ سپر 8،انگلینڈ نے میزبان ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

سینٹ لوشیا(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کے سپر ایٹ مرحلے کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے میزبان ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی۔ سینٹ لوشیا کے ڈیرن سیمی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے کے دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کا 181 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 18 ویں اوور میں پورا کر لیا۔ انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ 47 گیندوں پر 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 7 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے جبکہ جونی بیرسٹو نے بھی…

ویسٹ انڈیز سے شکست، نیوزی لینڈ اگر مگر کی صورتحال سے دوچار

تاروبا (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں ویسٹ انڈیز نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سُپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرگیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے نویں ایڈیشن میں آج گروپ سی میں میزبان ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدِ مقابل آئیں۔ ویسٹ انڈیز نے 13 رنز سے کیویز کو شکست دے کر سُپر 8 مرحلے میں جگہ بنالی۔ ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر میزبان ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دے دی۔ میزبان ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر نیوزی…

ٹی 20 ورلڈ کپ کا آج امریکا سے آغاز

نیویارک(پاک ترک نیوز) ٹی 20 کرکٹ پر حکمرانی کی جنگ کیلئے ورلڈکپ کا آج سے امریکا میں آغاز ہو گا۔ افتتاحی میچ میں امریکا اور کینیڈا کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح ساڑھے 5 بجے مدمقابل ہوں گی۔ایونٹ میں چوکوں اور چھکوں کی برسات ہو گی۔ ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا دوسرا میچ ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا جو میزبان ملک کالی آندھی اور پاپوا نیو گینی کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق کل شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ میگا ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان ملک امریکا کیخلاف کھیلے…

ٹی 20 ورلڈ کپ2024 میں شریک 20ممالک کے سکواڈز کی مکمل فہرست

لاہور (پاک ترک نیوز) امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے T20 ورلڈ کپ 2024 میں حصہ لینے والے تمام 20 ممالک کے مکمل سکواڈ کی فہرست درج ذیل ہیں ۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 ٹورنامنٹ کا اب تک کا سب سے بڑا ایڈیشن ہو گا، جس میں 20 ٹیمیں پہلی بار ٹرافی کے لیے میدان میں اتریں گی۔ دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی قیادت جوس بٹلر کریں گے جبکہ پچاس اوور کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا مچل مارش کی قیادت میں ٹورنامنٹ میں اترے گی۔روایتی حریف بھارت اور پاکستان نے بھی تجربہ کار کپتان روہت شرما اور بابر اعظم کو…

ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو تیسرا ٹی ٹونٹی میں شکست دے کر کلین سوئپ مکمل کرلیا

کنگسٹن (پاک تر ک نیوز) ویسٹ انڈیز کو جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹونٹی میں شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا ۔ تفصیلات کےمطابق کنگسٹن میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیزنے سائوتھ افریقہ کو 8وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا ۔ تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں سائوتھ افریقہ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 163رنز بنائے ۔ کپتان ڈائوسن نے 51جبکہ ملر نے 36رنز بنائے ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے مک کوئے نے…

ٹی20 ورلڈکپ؛ وارم اَپ میچز کا شیڈول جاری

لاہور(پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل وارم اَپ میچز کا شیڈول جاری کردیا۔پاکستان اور انگلینڈ دو طرفہ سیریز کے باعث وارم اَپ میچز نہیں کھیلیں گی ۔ شیڈول کے مطابق 27 مئی سے شروع ہونے والے وارم اَپ میچز یک جون تک امریکا اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں کھیلے جائیں گے۔ وارم اَپ میچز ٹیکساس کے گرینڈ پریری کرکٹ اسٹیڈیم، فلوریڈا کے بروورڈ کاؤنٹی اسٹیڈیم، کوئینز پارک اوول، اور ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں میں شیڈول ہیں ۔ 20 ٹیموں کے ایونٹ میں…

پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کے میچز بھی کراچی میں کھیلے جائیں گے، ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز کے کلین سویپ کے بعد اب قومی ٹیم ٹی 20 سیریز میں بہتر نتائج کیلئے پر امید ہے۔ ٹی 20 سیریز کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں نے نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں پریکٹس سیشن میں بھرپور حصہ لیا جس میں اپنے کھیل میں نکھار پیدا کرنے کیلئے مختلف ڈرلز کیں۔ قومی ٹیم کی کپتان ندا ڈار کا کہنا ہے کہ ون ڈے…

ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے پاکستان کو جیت کیلئے 270رنز کا ہدف دیدیا

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان ویمنز ٹیم اور ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز خواتین ٹیم نے پاکستان کو جیت کیلئے 270رنز کا ہدف دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں جاری تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 269رنز بنائے ۔ویسٹ انڈیز ٹیم کی جانب سے کپتان ہیلے میتھیوز نے 140جبکہ کیمپ بیل نے 45رنز بنائے ۔ پاکستان ویمنز ٹیم کی…

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز ،ویمنز ٹیم کے 20رکنی سکواڈ نے کراچی میں رپورٹ کردی

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے 20 رکنی اسکواڈ نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں رپورٹ کر دی۔ پاکستان ویمنز اسکواڈ آج آرام کے بعد کل سے ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے تیاریوں کا آغاز کرے گا۔ ویمن کرکٹرز کل دوپہر تین بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔پی سی بی کل کے ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور تصاویر جاری کرے گا۔ ویسٹ انڈیز اور پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کراچی کے…

ویسٹ انڈیز ویمنز سیریز کیلئے20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

لاہور(قیوم زاہد سے ) ویسٹ انڈیز ویمنز سیریز کیلئے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا۔ ممکنہ کھلاڑی 2 اپریل سے کراچی میں تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گی۔ سلیم جعفر کی سربراہی میں خواتین کی قومی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کے خلاف 18 اپریل سے 3 مئی تک نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والی وائٹ بال سیریز کے لیے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے۔ سیریز میں تین ون ڈے جو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں اس کے علاوہ پانچ ٹی ٹوئنٹی شامل ہیں۔ عائشہ ظفر (29 ون ڈے، 20 ٹی ٹوئنٹی ) گل…

وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی سکیورٹی اجلاس، آرمی چیف بھی شریک

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی سکیورٹی اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سمیت سکیورٹی ایجنسیز کے سربراہان بھی شریک ہیں۔اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی سے متعلق امور پر غور کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزرا، آئی جیز اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں ملک میں چینی شہریوں کی سکیورٹی سے متعلق انتظامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور اجلاس میں سکیورٹی آڈٹ بھی کیا جا رہا ہے۔

ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے شیڈول کا اعلان

لاہور (قوم زاہد سے )ویسٹ انڈیز نے خواتین کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا ۔ مہمان ٹیم 14 اپریل کو کراچی پہنچے گی، دورے میں پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم تین ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے 14 اپریل کو کراچی پہنچے گی۔ یہ پاکستان کی آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ 25-2022 کی پاکستان میں آخری سیریز ہوگی۔ تین ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 25-2022کا حصہ ہیں ۔ یہ میچز 18، 21 اور 23 اپریل کو کراچی کے نیشنل بینک…

ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 21 سال بعد ٹیسٹ میچ میں شکست دیدی

میلبورن (پاک ترک نیوز) ویسٹ انڈیز کی آسٹریلیا کیخلاف تاریخی فتح، 21 سال بعد ٹیسٹ میچ جیت لیا ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو 21 سال بعد شکست دے کر نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ آج برسبین میں کھیلا گیا۔ ویسٹ انڈیز نے دوسرے میچ میں فتح حاصل کرنے کے ساتھ دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 311 اور دوسری اننگز میں 193 رنز بنا کر 216 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوئی۔ ہدف کے تعاقب…

ٹی20 ورلڈ کپ کا شیڈول جاری، پاک بھارت ٹاکرا 9جون کو نیو یارک میں ہو گا

دبئی(پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کا شیڈول جاری کردیا، روایتی حریف بھارت اور پاکستان کا ٹاکرا 9 جون کو نیویارک میں ہوگا۔ تفصیلات کےمطابق ٹی20ورلڈ کپ 2024 کا پہلا میچ یکم جون جبکہ فائنل 29 جون کو کھیلا جائے گا۔میگا ایونٹ کی میزبانی امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ طور پر کریں گے ۔ 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے علاوہ گروپ اے میں میزبان امریکا، کینیڈا اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ گروپ بی میں آسٹریلیا،…

برائن لارا کو کرکٹ ویسٹ انڈیز نے اہم عہدہ سونپ دیا

جمیکا(پاک ترک نیوز) سابق لیجنڈری کرکٹر برائن لارا کرکٹ ویسٹ انڈیز نے کو ‘پرفارمنس مینٹور’ کے طور پر شامل کرلیا۔برائن لارا کا پہلا پروجیکٹ زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز ہوگی، جو 4 فروری سے بلاوایو میں شروع ہوگی۔ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے مطابق سابق لیجنڈری کرکٹر برائن لارا کھلاڑیوں کو حکمت عملی سے متعلق مشورے فراہم کرنے کے علاوہ کھلاڑیوں کے گیم سینس کو بہتر بنانے کیلئے کوچز کی مدد کریں گے۔ سابق کرکٹر برائن لارا کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں کھلاڑیوں اور کوچز کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد مجھے…

بڑا اپ سیٹ ،دو بار کا چیمپئن ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ کھیلے بغیر میگا ایونٹ سے باہر

ہوبارٹ(پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ میں بڑا اپ سیٹ ، دو بار چیمپئن رہنے والا ویسٹ انڈیز کوالیفائنگ رائونڈ میں ہی میگا ایونٹ سے باہر ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق آئرش ٹیم نے کالی آندھی کو شکست دے کر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے سے قبل ہی باہر کردیا ۔ ہوبارٹ میں جاری ٹی 20 ورلڈکپ کے 11 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔ برینڈن کنگ نے بہترین اننگز کھیلی وہ 48 گیندوں پر 62 رنز بنا…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More