براؤزنگ ٹیگ

#westindies

پی سی بی نے آئندہ 4برسوں کیلئے قومی ٹیم کے فیوچر ٹور پروگرام کا اعلان کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ 4 برسوںکیلئے قومی ٹیم کے فیوچر ٹور پروگرام کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سال 2023 سے 2027 کے دوران آئی سی سی فل بورڈز کے 12 میں سے 10 ارکان کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔ انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا جیسے مضبوط حریفوں کے علاوہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان آئیں گی جبکہ افغانستان، آسٹریلیا، آئرلینڈ اور زمبابوے کی ٹیمیں محدود طرز کی کرکٹ کیلئے دورہ کریں…

ویرات کوہلی ناقص فارم کے باعث دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر

ممبئی(پاک ترک نیوز)سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی ناقص فارم کے باعث دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہو گئے ۔ ویرات کوہلی پہلے آؤٹ آف فارم تھے تاہم اب فٹنس مسائل سے دوچار ہیں اس لیے ٹیم سے باہر کیا گیا جبکہ ان کے علاوہ فاسٹ باؤلر جسپریت بھمرا کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت آرام دیا گیا ہے۔ بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کو دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے آرام دے دیا گیا ہے، ویرات کوہلی ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے اسکواڈ میں شامل نہیں۔ بھارت نے دورہ ویسٹ انڈیز میں 3 ون ڈے اور 5 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنی…

ایک روزہ میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے کھلاڑی

آر اے شمشاد کرکٹ ویسے ہی ریکارڈز کا کھیل ہے تاہم کچھ کھلاڑی ایسے کارہائے نمایاں انجام دے جاتے ہیں جو بسا اوقات ایک لمبے عرصے تک ان کی شناخت بن جا تے ہیں ۔ بات کی جائے ایک روزہ میچز کی تو میں اس میں بہت سے نامور کھلاڑی آئے اور چلے تاہم کچھ ایسے بھی آئے جو میدانوں میں لمبے عرصے تک تماشائیوں کے جوش و خروش کی وجہ بنے رہے ۔ان کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں سے بے شمار ایسے ریکارڈ قائم کئے جو شاید ایک لمبے عرصے تک ان کے ناموں کے ساتھ ہی منسلک رہیں ۔ہم بات کر رہے ہیں ایک روزہ میچز میں سب سے زیادہ رنز…

نئی ون ڈے رینکنگ جاری ،پاکستان تیسرے نمبر پر آ گئی

دبئی(پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا تیسرا نمبر ہے ۔ نئی رینکنگ کے مطابق سری لنکا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی شکست کے بعد رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے جس کا فائدہ پاکستان اور قومی ٹیم چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی۔ https://twitter.com/CricWick/status/1537755513265344513 نیوزی لینڈ 125 ریٹنگ کے ساتھ پہلے، انگلینڈ 124 ریٹنگ کے ہمراہ دوسرے، پاکستان 106 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ…

ون ڈے رینکنگ ،امام الحق نے بھی ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

دبئی (پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی شہنشاہت برقرار جبکہ امام الحق نے بھی ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ اوپنر بیٹر امام الحق دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ۔ قومی فاسٹ بائولر شاہین آفریدی ایک بار بائولنگ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی او ڈی آئی رینکنگ میں کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم پہلی پوزیشن پر بدستور براجمان ہیں۔ آئی سی سی او ڈی آئی باولرز رینکنگ میں شاہین آفریدی نے دو درجہ ترقی حاصل…

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ ،شاہینوں نے روایتی حریف بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

دبئی(پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی۔ شاہینوں نے قومی حریف بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ایک روزہ میچوں کی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔درجہ بندی میں نیوزی لینڈ 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور انگلینڈ 124 پوائنٹس لیکر دوسرے جبکہ آسٹریلیا 107 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا ویسٹ انڈیز کےخلاف کلین سوئپ نے کام کردکھایا، شاہینوں نے روایتی حریف بھارت کو پیچھے چھوڑدیا۔آئی سی سی نے ایک روزہ میچز کی نئی…

ویسٹ انڈیز ٹیم واپس وطن روانہ ہو گئی

لاہور(پاک ترک نیوز) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم اپنا دورہ مکمل کر کے وطن روانہ ہو گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق مہمان ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان سے اسلام آباد پہنچی جہاں سے وہ اپنے وطن کیلئے روانہ ہو گئی۔ ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا، ملتان کی سخت گرمی نے مہمان کھلاڑیوں کو خاصا پریشان کیا، تاہم اس کے باوجود انہوں نے مضبوط حریف پاکستان کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرنے کی ہرممکن کوشش کی۔ پاکستان نے سیریز کے آخری ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 53 رنز سے شکست دی تھی۔ آل…

پاک ونڈیز آخری ون ڈے کل ،شاہین وائٹ واش کیلئے پرعزم

ملتان(پاک ترک نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے کل کھیلا جائے گا ۔ شاہین کالی آندھی کیخلاف وائٹ واش کیلئے پرعزم ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں جاری تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا ۔ سیریز کے پہلے دو میچ جیت کر سیریز میں کامیابی کے بعد قومی ٹیم نے وائٹ واش کو ہدف بنا لیا ۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میچ میں 120 رنز سے ہرا کر 3 میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی ہے، مہمان ٹیم 276 رنز کے ہدف کے…

پہلا ون ڈے ،ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

ملتان(پاک ترک ن یوز) پاکستان کے دورے پر آئی ویسٹ انڈیز نے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت لیا ہے۔مہمان ٹیم کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملتان ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس کے بعد گفتگو میں کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کا قومی ٹیم میں ڈیبیو ہوا ہے جبکہ نائب کپتان شاداب خان کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

ملتان(پاک ترک نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔پہلا ون ڈے میچ آج ملتان سٹیڈیم میں 4 بجے ہوگا۔پاک ویسٹ انڈیز سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ) امپائرز ہوں گے جب کہ راشد ریاض تھرڈ امپائر، فیصل آفریدی فورتھ امپائر اور محمد جاوید میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ 10 جون کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں علیم ڈار اور آصف یعقوب آن فیلڈ…

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

ملتان (پاک ترک نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا، تین میچز کی سیریز آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ تفصلا ت کے مطابق گرین شرٹس اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں پہلے ون ڈے میں مدمقابل ہوں گی، قومی ٹیم نے مہمانوں کو شکست دینے کے لیے کمر کس لی، ملتان کی شدید گرمی میں قومی کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی۔پی سی بی کے مطابق ملتان اسٹیڈیم میں شام 4 بجے کرکٹ ایکشن شروع ہوگا ویسٹ انڈیز 16 برس بعد پاکستان کی سرزمین پر ون ڈے میچ کھیلے گی، 2006 میں ہونے والی سیریز…

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان سے تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم پاکستان پہنچ گئی ۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی جبکہ قومی کرکٹ ٹیم لاہور سے ملتان پہنچ چکی ہے ۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ آٹھ جون کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دوپہر چار بجے شروع ہو گا، پاک ویسٹ انڈیز سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔ بابراعظم کی قیادت میں قومی کھلاڑی آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گے۔تین روزہ تربیتی کیمپ میں بھرپور…

پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز ملتان منتقل

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز ون ڈے انٹرنیشنل سیریز راولپنڈی سے ملتان منتقل کردی گئی۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز میں شامل تینوں میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے انٹرنیشنل سیریز راولپنڈی سے ملتان منتقل کردی گئی ہے۔آٹھ، دس اور بارہ جون کو کھیلے جانے والے یہ تینوں میچز شام 5 بجے شروع ہوں گے۔ سیریز کے لیے قومی کرکٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ یکم سے چار جون تک نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں جاری رہے گا، قومی اسکواڈ پانچ جون کو…

راولپنڈی میں ممکنہ سیاسی کشیدگی ،پاک ویسٹ انڈیز سیریز ملتان منتقل

لاہور(پاک ترک نیوز) راولپنڈی میں ممکنہ سیاسی کشیدگی کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز راولپنڈی سے ملتان منتقل کردی۔ باضابطہ اعلان آج شام کیا جائے گا۔ حکومت نے راولپنڈی میں ممکنہ سیاسی کشیدگی کی وجہ سے میچ شفٹ کرنے کی اجازت دی ہے جس سلسلے میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 5 جون کو ملتان پہنچے گی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے 8 جون کو ہوگا اور سیریز بائیو سکیور ببل کے بغیر ہوگی۔ پنجاب حکومت کی جانب سےدونوں ٹیموں کو غیر ملکی سربراہوں کے مساوی سکیورٹی دی جائے گی۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز ،قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے 16رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ۔ قومی سکواڈ میں تین اوپنرز، تین مڈل آرڈر بیٹرز، دو وکٹ کیپرز، تین اسپنرز اور پانچ فاسٹ باؤلرزکو شامل کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ ان کے نائب کپتان شاداب خان ہونگے ۔دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان ،عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد اور امام الحق شامل ہیں۔ خوشدل شاہ، محمد حارث ، محمد نواز،محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز…

فخر زمان ڈالر کی قیمت میں اضافے پر پریشان

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے افتتاحی بلے باز فخر زمان بھی ڈالر کی قیمت میں اضافے سے پریشان ،قومی ہیرو نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں ڈالر میرا 210 رنز کا ریکارڈ نہ توڑے۔ قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ پروفیشنل کھلاڑی ہر طرح کی صورتحال کیلئے تیار ہوتے ہیں، بابر اعظم اور محمد رضوان اوپننگ میں اچھا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کافی عرصے بعد کسی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا جو خوش آئند ہے، ہمارے شائقین کرکٹ نے آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو بھی بہت سپورٹ کیا۔ فخر زمان کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں کہ ویسٹ انڈیز…

آئندہ برس 5انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ برس کی کرکٹ تفصیلات جاری کردیں ۔ تفصیلات کے مطابق 5انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی ۔ پانچ غیر ملکی ویمنز ٹیمیں بھی پاکستا ن آئیں گی۔ تفصیلات کے مطابق مئی 2022 سے مئی 2023 تک پانچ مینز اور پانچ ویمنز غیرملکی کرکٹ ٹیمیں پاکستان کا دور ہ کریں گی۔قومی مینز کرکٹ ٹیم 7 ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 25 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل یہ 7 ٹیسٹ میچز میں سے 2 سری لنکا، 3 انگلینڈ اور 2 نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جائیں…

قومی کپتان بابر اعظم کی آئی سی سی پلیئر آف منتھ کیلئے نامزدگی

لاہور (پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کرلیا گیا۔ بابراعظم کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے کریگ بریتھ ویٹ اور آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کو بھی نامزد کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے مارچ کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد ہو گئے۔ ویسٹ انڈیز کے کریگ بریتھ ویٹ اور آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کو بھی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

ویمنز ورلڈ کپ ،فیصلہ کن معرکے میں آسٹریلیا اور انگلینڈ آج مد مقابل

کرائسٹ چرچ (پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ میں جاری آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی خواتین ٹیمیں آج مد مقابل آئیں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن معرکہ مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہو گا۔ اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے سائوتھ افریقہ کو شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ کٹوایا تھا۔ یاد رہے کہ پاکستان کی خواتین ٹیم سات میچوں میں سے صرف ایک کامیابی حاصل کر سکی تھی جبکہ…

قومی خواتین ٹیم نے 13برس بعد ورلڈ کپ میں جیت کا مزہ چکھ لیا

ہملٹن (پاک ترک نیوز) قومی خواتین ٹیم نے 13برس بعد ورلڈ کپ میں جیت کا مزہ چکھ لیا ۔ قومی خواتین ٹیم نے بارش سے متاثرہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے 90رنز کا ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔ندا ڈار 4وکٹیں حاصل کر کے مین آف دی میچ قرار پائیں ۔ بارش سے متاثرہ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 89رنز بنائے ۔ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی 3کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہو سکیں۔ڈیانڈرا ڈوٹن نے 27 جبکہ کپتان اسٹیفنی ٹیلر نے 18 رنز بنائے۔ قومی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More