47ارب ڈالر مالیت کی کمپنی قسمت کے الٹ پھیر سے دو برسوں میں دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئی
نیویارک (پاک ترک نیوز)
و ی ورک کمپنی کے حصص صفر کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ ایک دور میں اسٹارٹ اپ ڈارلنگ سمجھی جانے والی کمپنی نے متنبہ کیا کہ قسمت کےالٹ پھیرمیں وہ دیوالیہ ہوسکتی ہے جس کی مالیت کبھی نجی طور پر47 ارب ڈالرتھی۔
مغربی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سافٹ بنک کی حمایت یافتہ کمپنی 2019 میں پبلک ہونے کے بعد سے ہنگامہ آرائی کا شکار ہے جب سرمایہ کار اس کے بھاری نقصانات، کارپوریٹ گورننس کی خرابیوں اور اس کے بانی سی ای اوایڈم نیومن کے انتظامی انداز سے نالاں ہو کرپیچھے ہٹنےلگے تھے۔بعد کے سالوں میںوی…