بحیرہ اسود کے اناج معاہدے کے تحت یوکرین سے 14 ملین ٹن سے زیادہ اناج برآمد کیا جا چکا ہے۔ اقوام متحدہ
جینیوا (پاک ترک نیوز)
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ بحیرہ اسود کے اناج معاہدے کے تحت یوکرین سے 14 ملین ٹن سے زیادہ اناج برآمد کیا گیا ہے۔ جس سے خوراک کی عالمی قیمتوں میں نرمی آئی ہے۔
اقوام متحدہ کی تجارت اور ترقی کے ادارےیو این سی اے ٹی ڈی کی سربراہ ریبیکا گرائنس پین جس نے اناج کی بر آمد کے معاہدےکو حتمی شکل دینے میں مدد کی تھی نے گذشتہ روز صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ اس معاہدے نے مسلسل سات مہینوں تک عالمی خوراک کی قیمتوں میں کمی برقرار رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نےاس معاہدے کے…