براؤزنگ ٹیگ

WhatsApp

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا

کیلیفورنیا(پاک ترک نیوز) واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا ۔ایپ واٹس ایپ نے ویڈیو کالز میں ایک اور دلچسپ فیچر کا اضافہ کر دیا۔ واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرائے گئے فیچر کے ذریعے صارفین ویڈیو کالز کے دوران اپنے تھری ڈی اواتار کو استعمال کر سکیں گے۔ جب صارف اپنے اواتار کو ویڈیو کال کے لیے استعمال کرتا ہے تو وہ چہرے کی حرکت اور تاثرات کی رئیل ٹائم میں نقل کرتا ہے، صارفین ویڈیو کال کے دوران اس فیچر کو ٹرن آف بھی کر سکتے ہیں۔ بیٹا ورژن استعمال کرنے والے جن صارفین کو یہ فیچر دستیاب…

واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا

نیویارک (پاک ترک نیوز) سوشل میڈیا ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا۔ سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ نے اپنے بیٹا ورژن میں نیا فیچر متعارف کرایا جو “واٹس ایپ یوزرنیم” کے نام سے ہے۔ یہ نیا فیچر 2.23.11.15 ورژن میں دیکھا گیا ہے۔ ایپ سیٹنگ میں جاکر پروفائل میں سے ’یوزرنیم‘ فیچر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مذکورہ فیچر کے ذریعے اب واٹس ایپ کے لیے فون نمبر کی ضرورت نہیں رہے گی اور یوزرنیم کے نیچے آپ اپنا فون نمبر چھپا کر اپنی شناخت اوجھل رکھ سکیں گے۔ اس آپشن سے مشہور…

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نئی سہولت متعارف کروا دی

کیلیفورنیا (پاک ترک نیوز) معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نئی سہولت متعارف کروا دی۔ واٹس ایپ صارفین اب اپنے اکاؤنٹ کو ایک وقت میں ایک سے زیادہ ڈیوائسز پر استعمال کرتے ہوئے چیٹ کر سکیں گے۔ کمپنی کمپینین موڈ نامی فیچر جلد متعارف کرا دے گی جس کے ذریعے واٹس ایپ کے اکاؤنٹ کو ایک سے زیادہ ڈیوائسز میں استعمال کیا جا سکے گا۔ واٹس ایپ صارفین کیو آر کوڈ کے ذریعے اپنے اکاؤنٹ کو ایک سے زیادہ ڈیوائس پر کھول سکیں گے۔ واٹس ایپ صارفین اپنے اکاؤنٹ کو دوسری ڈیوائسز پر کیو…

امریکہ اور کینیڈا میں شدید برفانوی طوفان سے 38افراد ہلاک

نیو یارک (پاک ترک نیوز) امریکہ اور کینیڈا میں برفانی طوفان سے اب تک کم از کم 38 ہلاکتیں رپورٹ کی گئی ہیں۔ملک بھر میں تین لاکھ پندرہ ہزار سے زائد گھر اور کاروباری مراکز کی بجلی منقطع ہے۔ تفصیلات کے مطابق بم سائیکلون کو امریکہ کی تاریخ کا بدترین برفانی طوفان قرار دیا جا رہا ہے۔ اب تک 34 افراد طوفان کی زد میں آکر ہلاک ہوچکے ہیں۔ طوفان کے باعث سب سے زیادہ نیویارک ریاست کا شہر بفلو متاثر ہوا ہے۔ جہاں برفباری کی وجہ سے حد نگاہ صفر ہے۔ شدید برفانی طوفان کے باعث امریکی ریاستوں نیویارک، کینٹکی،…

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے دلچسپ فیچر متعارف کروا دیا

لاہور(پاک ترک نیوز) معروف سماجی رابطے کی ایپ واٹس ایپ نے صارفین کیلئے ایک اور دلچسپ فیچر کا اضافہ کردیا ۔ اب گروپ اراکین کو میسج کرنے والے کی پروفائل فوٹو بھی نظر آئے گی ۔ واٹس ایپ نے اب ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا ہے کہ اب جب گروپ میں کوئی بھی شخص میسج کرے گا تو میسج کے ساتھ اس کا پروفائل فوٹو بھی نظر آئے گا۔ جس سے فوری پہچان ہو جائے گی کہ مذکورہ میسج کس کی جانب سے سینڈ کیا گیا ہے۔ واٹس ایپ گروپ میں اس سے قبل جب میسج کیا جاتا تھا تو مسیج کرنے والے کی پروفائل فوٹو نظر نہیں آتی تھی جس سے…

پاکستان سمیت متعد ممالک میں واٹس ایپ کی سروسز بحال ہونا شروع

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان سمیت متعدد ممالک میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ واٹس ایپ کی سروسز بحال ہونا شروع ہو گئیں۔واٹس کی سروسز 2گھنٹے تک تعطل کا شکار رہیں ۔ سماجی رابطوں کی مقبول ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ کی سروسز بحال ہونا شروع ہو گئیں۔صارفین کی جانب سے واٹس ایپ نہ چلنے کی شکایات سامنے آرہی تھیں جس کے نتیجے میں انہیں رابطوں اور ضروری امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔صارفین جو واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کر رہے ہیں انہیں فون سے ایپ کنیکٹ کرنے میں بھی مسائل پیش آئے۔…

واٹس ایپ کی سروسز پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈائون

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) معروف ایپ واٹس ایپ کی سروسز پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈائون ہو گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ سروس پاکستان، بھارت، مشرق وسطیٰ، یورپ سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں ڈاؤن ہو گئی۔ سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ دنیا بھر میں ڈاؤن ہونے کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر فوری ٹرینڈ کر گیا۔ واٹس ایپ سروس ڈاؤن ہوتے ہی صارفین نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس مسئلے کی نشاندہی کی اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے بتایا کہ واٹس ایپ گروپس میں میسجز نہیں جا رہے۔

واٹس ایپ نے مزید تین نئے فیچر متعارف کرادیئے

کیلیفورنیا(پاک ترک نیوز) پیغام رسانی کے لیے دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کے تحفظ کے لیے مزید 3 نئے فیچرز متعارف کرا دیئے۔ اب واٹس ایپ گروپ خاموشی سے بھی چھوڑا جا سکے گا۔ اس سے قبل واٹس ایپ گروپ چھوڑا جاتا تو گروپ کے تمام ممبرز کو معلوم ہو جاتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہو گا۔ واٹس ایپ چھوڑنے والا شخص خاموشی سے بھی گروپ سے باہر ہو سکے گا جس کا کسی کو بھی معلوم نہیں ہو گا لیکن صرف گروپ ایڈمن کو پتہ چلے گا کہ کون گروپ چھوڑ کر چلا گیا ہے۔ واٹس ایپ…

واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی خواہش پوری کردی

سان فرانسسکو(پاک ترک نیوز) معروف پیغام رسانی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی خواہش پوری کردی، واٹس ایپ نے گروپ ممبرز کی تعداد بڑھا کر 512 کردی۔اب واٹس ایپ میں یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ ایپ واٹس ایپ نے مئی 2022 میں ری ایکشنز فیچر متعارف کرانے کے ساتھ گروپ چیٹ اراکین کی تعداد میں دگنا اضافہ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔ واٹس ایپ صارفین اب کسی گروپ میں 256 کی بجائے 512 افراد کو شامل کرسکتے ہیں، یہ فیچر اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ ورژن میں ان تمام صارفین کو دستیاب…

واٹس ایپ نے صارفین کو بڑی پریشانی سے نجات دلانے کا فیصلہ کرلیا

کیلی فورنیا (پاک ترک نیوز) واٹس ایپ نے صارفین کو بڑی مشکل سے نجات دلانے کا فیصلہ کرلیا ۔ معروف پیغام رساں ایپ واٹس ایپ صارفین ایسے گروپس کو خاموشی سے چھوڑ سکیں گے جن میں وہ رہنا نہیں چاہتے ۔ واٹس ایپ سے جہاں سمارٹ فون صارفین کو سہولیات ملتی ہیں وہیں اس سے متعلقہ کچھ چیزوں سے صارفین نہایت پریشان بھی رہتے ہیں جن میں سے ایک کسی صارف کے گروپ چھوڑتے وقت تمام گروپ ممبران کو اس کی اطلاع ملنا ہے۔ فی الحال یہ فیچر واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ بِیٹا میں دیکھا گیا ہے لیکن ممکنہ طور پر یہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس…

واٹس ایپ نے گروپ ایڈمنز کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا

لاہور(پاک ترک نیوز) معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ نے گروپ ایڈمنزگ کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا ۔واٹس ایپ کی جانب سے ایڈمن گروپس میں ممبرز کی تعداد 250سے بڑھا کر 512کردی گئی ۔ انتظامیہ نے نیا فیچر 5 مئی کو متعارف کروا دیا تھا تاہم فوری طور پر دنیا بھر کے صارفین تک یہ فیچر نہیں پہنچ سکا۔ تمام صارفین تک دستیاب ہونے میں ایک سے ڈیڑھ ہفتہ لگے گا۔ یاد رہے اس فیچر کے ساتھ واٹس ایپ نے حال ہی میں میسیج ’ری ایکشن‘ کا فیچر بھی متعارف کرایا تھا۔ جس سے صارف ہر میسج پر اپنے جذبات کا…

واٹس ایپ نے زبردست فیچر متعارف کروا دیا

لندن (پاک ترک نیوز) سماجی رابطوں کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے زبردست فیچر متعارف کروا دیا ۔کچھ عرصہ قبل ہی واٹس ایپ نے دو جی بی تک کی میڈیا فائل بھیجنے کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا اس کیلئے صارفین کو مقررہ وقت کے اندازے کا آپشن پیش کر دیا ہے ۔ اس سے قبل صرف 25ایم بی کی فائل ہی واٹس ایپ کے ذریعے بھیجا جا سکتا ہے ۔ فائل کا سائز بڑھنے سے اس کا دورانہ بھی بڑ جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ صارفین بڑی میڈیا فائل بھیجنے کیلئے ایک ایسی سہولت کی تلاش میں تھے جو فائل ٹرانسفر…

واٹس ایپ نے دوسری چیٹ پر منتقل ہونے کے باوجود وائس میسج سننے کا فیچر متعارف کروادیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے صارفین کی ایک اور مشکل آسان کردی ۔ صارفین اب دوسری چیٹ پر منتقل ہونے کے باوجود وائس میسج کو بیک گرائونڈ میں سن سکیں گے ۔ واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کےلیے منفرد فیچر متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے صارفین دوسری چیٹ پر منتقل ہونے کے باوجود وائس میسج کو سن سکیں گے۔صارفین کسی ایک صارف سے ملنے والے پیغام کو سننے کے ساتھ ساتھ دوسرے صارف سے الگ چیٹ ونڈو پر بات کر سکیں گے۔ واٹس ایپ نے یہ فیچ ڈیسک ٹاپ بی ٹا ورژن 2.2204.5 میں شامل کیا جائے گا،…

واٹس ایپ نے وائس نوٹ کو درمیان میں روکنے کی آپشن دیدی

لاہور(پاک ترک نیوز) سماجی رابطے کی ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو وائس نوٹ کو درمیان میں پاز کرنے کی سہولت پیش کردی۔یہ سہولت ڈیسک ٹاپ صارفین کو دی گئی ہے ۔ واٹس ایپ کے مطابق آپ وائس نوٹ بھیجیں گے تو اسے درمیان میں پاز یعنی روک سکتے ہیں ۔ جب صارف اپنی آواز ریکارڈ کر رہے ہوں اور سکرین پر کسی اور دوست کا ایمرجنسی پیغام موصول ہو جسے آپ کو فوری جواب دینا ضروری ہو اور آپ اس وقت کافی لمبا وائس نوٹ ریکارڈ کر چکے ہیں اور اسے حذف نہیں کرنا چاہتے۔اس دوران آپ اسے روک کر اپنے دوسرے دوست کو جواب دے…

واٹس ایپ پر نمبر محفوظ کئے بغیر پیغام بھیجنے کی سہولت

لندن(پاک ترک نیوز) معروف ایپ واٹس ایپ پر نمبر محفوظ کئے بغیر آپ اپنا پیغام بھیج سکتے ہیں ۔ اس سے قبل پہلے مطلوبہ نمبر فون بک میں محفوظ کر کے پیغام بھیجا جا سکتا تھا ۔ اس کیلئے سب سے پہلے فون یا ڈیسک ٹاپ براؤزر میں wa.me شارٹ یوآرایل ٹائپ کیجئے۔ یہ طریقہ اس سے قبل کمپنیاں اور آن لائن سٹور استعمال کرتے ہیں لیکن اسے آپ بھی اپنی مرضی کے مطابق ڈھال سکتے ہیں۔ پہلا طریقہ بذریعہ ویب سائٹ فون براؤزر یا کسی بھی اچھے براؤزر پر https://wa.me/cccxxxxxxxxxx ٹائپ کیجئے۔ ان میں ccc کا مطلب ملکی…

واٹس ایپ پر طویل پیغامات سننے کیلئے انٹرفیس سامنے رکھنے کی ضرورت نہیں

کیلیفورنیا(پاک ترک نیوز) معروف سماجی رابطے کی ایپ واٹس ایپ نے طویل پیغامات سننے کے لیے ایپ کھلی رکھنے یا اس کا انٹرفیس سامنے رکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی اور یوں بیک گراؤنڈ میں بھی آڈیو پیغامات چلتے رہیں گے۔ اس سے قبل واٹس ایپ نے وائس میسج کی رفتار کنٹرول کرنے اور انہیں بھیجنے سے قبل خود سننے کا آپشن بھی پیش کیا تھا جو بہت مقبول ہوا ہے۔ عوامی اصرار پر بہت جلد واٹس ایپ پیغامات کو پس منظر میں سننا ممکن ہوسکے گا۔ اس طرح آپ کا وقت بچے گا کیونکہ پیغامات چلتے رہیں گے اور آپ دیگر دوستوں کے پیغامات…

واٹس ایپ نے گروپس کو ایک جگہ اکٹھا کرنے پر کام شروع کردیا

سان فرانسسكو(پاک ترک نیوز)معروف موبائل اپیلیکیشن واٹس ایپ نے گروپس کو اکٹھا ایک جگہ کرنے کے حوالے سے ’’ کمیونٹیز‘‘ فیچر پر کام شروع کردیا ہے جس کے بعد صارفین دس گروپس کو ایک ہی فولڈر میں جمع کرسکیں گے ۔اس فیچر سے گروپس سے تنگ افراد کی پریشان میں کمی واقع ہوگی۔یہ فیچر فی الحال آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم پر بیٹا ورژن پر آزمائش کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، جسے صارفین زبردست اور شاندار قرار دے رہے ہیں۔ کمیونٹیز دراصل واٹس ایپ گروپ کی طرح کا ایک فولڈر ہوگا ، جس کو تشکیل دینے والا صارف خود ہی ایڈمن…

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا

مینلوپارک (پارک ترک نیوز) واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا ۔اب صارفین اپنا آڈیو پیغام بھیجنے سے پہلے سن سکیں گے ۔ تفصیلات کےمطابق معروف ایپ واٹس ایپ نے بالخصوص ایشیائی صارفین کی درخواست پر وائس میسج بھیجنے سے پہلے ’’آڈیو پری ویو‘‘ کا آپشن پیش کردیا ہے جس کی بدولت اب آڈیو پیغام کو دوسروں تک بھیجنے سے پہلے سنا جاسکتا ہے۔ آپ خود اپنی آواز سن کر پیغام کی صحت اور معلومات کی درستگی کا اندازہ کرسکتے ہیں۔ اس آپشن سے وہ لوگ بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں جو عوامی شخصیات ہیں اور جن…

گفتگو خفیہ رکھنے کیلئے واٹس ایپ نے آٹو ڈیلیٹ کا آپشن متعارف کروادیا

سان فرانسسکو(پاک ترک نیوز) معروف رابطے کی ایپ واٹس ایپ نے گفتگو کو خفیہ رکھنے کیلئے آٹو ڈیلیٹ کا آپشن پیش کردیا ہے۔ اس سہولت کے باعث آپ 24 گھنٹے، سات روز یا 90 دن کے آپشن رکھ سکتے ہیں اور پیغام اس مدت کے بعد ڈیلیٹ ہوجائے گا۔ اس میں فی الحال تین اوقات دئیے جارہے ہیں جنہیں آپ اپنی پسند کے لحاظ سے منتخب کرسکتے ہیں۔ واٹس ایپ کی ہمیشہ سے اولین ترجیح ہی رابطوں اور گفتگو کو محفوظ تر بنانا ہے۔ اس کے علاوہ سابقہ فیس بک اور حالیہ میٹا کمپنی کی ملکیت ہونے کی وجہ سے واٹس ایپ سے انسٹاگرام پر رابطے ممکن…

واٹس ایپ نے ’’ انڈو‘‘ کا آپشن دیدیا

لاہور(پاک ترک نیوز) معروف میسنجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے نیا اور انتہائی کارآمد فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے ۔صارفین نئے فیچر سے فوری طور پر ایسی سٹوری کو ان ڈو کر سکیں گے جو غلطی سے پوسٹ کر دی گئی ہو، جس کے لیے ان ڈو بٹن کو سٹیٹس اپ ڈیٹ میں ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔انڈو بٹن کلک کرنے پر صارفین پوسٹ ہونے والے کسی بھی سٹیٹس کو فوری طور پر ہٹا سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے ایک اور نئے فیچر میں اب ریپلائی کے بغیر صارفین میسج پر اپنے جذبات کا اظہار کر سکتے ہیں، اس کے لیے کسی تحریر کی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More