چین میں شدید سرد موسم کی پیشن گوئی،الرٹ جاری
بیجنگ (پاک ترک نیوز)چین کی قومی موسمیات اتھارٹی نے ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدیدلہر کی پیشنگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے ۔جس کے مطابق آج جمعرات سے اتوار کے دن تک ملک کے اکثر علاقوں میں درجہ حرارت میں 6 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ کی کمی واقع ہونے کا امکان ہے ۔جس کے نتیجے میں کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا جائے گا۔
موسمیاتی سنیٹر کی جانب سے پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کو بھی درکار انتظامات کے لئے تجاویز ارسال کر دی ہیں