براؤزنگ ٹیگ

#womenasiacup

ہار جیت کھیل کا حصہ، قومی ویمن ٹیم پر فخر ہے: چیئرمین پی سی بی

لاہور(پاک ترک نیوز) ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میچ میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا بیان سامنے آگیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستانی ویمن ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے آپ پر فخر کہ آپ نے آخری گیند تک دل سے کھیلا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن جو چیز اہمیت رکھتی ہے وہ سپرٹ ہے جس کا آپ نے مظاہرہ کیا، آپ قوم کی امیدوں پر پورا اتری ہیں، پراعتماد رہیں، آپ کو ہماری غیرمتزلزل سپورٹ جاری رہے گی۔…

ویمنز ایشیا کپ :بھارتی ٹیم بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی

دمبولہ (پاک ترک نیوز) ویمنز ایشیا کی میں بھارتی ٹیم نے بنگلہ دیش خواتین ٹیم کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا کی خواتین ٹیم کے ساتھ ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ کارگر ثابت نہ ہوا ۔ بنگالی ویمنز ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں ۔ بنگلہ دیش نے مقررہ بیس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پرمحض 80رنز بنا کرپویلین لوٹ گئی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے کپتان نگار سلطانہ نے 32رنز کی اننگز…

ویمنز ایشیا کپ ،پاکستان کو شکست سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا

سلہٹ (پاک ترک نیوز) ویمنز ایشیا کپ میں سری لنکن ویمنز ٹیم نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ قومی ویمنز ٹیم دوسرے سیمی فائنل میں 123رنز کے ہدف کے تعاقب میں 121رنز پر ہمت ہار بیٹھی ۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بسمہ معروف نے 42جبکہ ندا ڈار نے 26رنز کی اننگز کھیلی۔ اس سے قبلبنگلہ دیش میں جاری ویمنز ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکن خواتین نے پاکستان ویمنز ٹیم کو جیت کیلئے 123رنز کا ہدف دیا تھا۔ بنگلہ دیشی شہر سلہٹ میں جاری ویمنز ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں سری…

ویمنز ایشیا کپ دوسرا سیمی فائنل، پاکستان کو جیت کیلئے 123رنز درکار

سلہٹ(پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش میں جاری ویمنز ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکن خواتین نے پاکستان ویمنز ٹیم کو جیت کیلئے 123رنز کا ہدف دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی شہر سلہٹ میں جاری ویمنز ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکن خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔سری لنکن ویمنز ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 122رنز بنائے۔سمارا وکرما نے 35جبکہ انوشکا سنجوانی نے 26رنز کی اننگز کھیلی ۔ پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے 3،سعدیہ اقبال ، ندا ڈار اور عمیمہ انور…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More