براؤزنگ ٹیگ

#womenjudge

عمران خان کے خاتون جج دھمکی کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خاتون جج دھمکی کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دیدیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دینے کا حکم دیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دیے جاتے ہیں، ٹرائل کورٹ عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرے۔ پی ٹی آئی…

عمران خان کے خاتون جج دھمکی کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس میں عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 18 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سول جج ملک امان نے خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت کی ،محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیراعظم عمران خان…

عمران خان کے جج دھمکی کیس میںناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری قابلِ ضمانت میں تبدیل

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خاتون جج دھمکی کیس میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کو قابلِ ضمانت وارنٹ میں تبدیل کر دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج فیضان حیدر گیلانی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست کو ہدایات کے ساتھ نمٹا دیا۔ اسلام آباد کی سیشن عدالت میں خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی وارنٹ معطلی میں توسیع کی درخواست پر…

عمران خان کے خاتون جج دھمکی کیس میں وارنٹ گرفتاری 16مارچ تک معطل

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سیشن کورٹ اسلام آباد نےعمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری 16 مارچ تک معطل کردیئے۔ گزشتہ روز اسلام آباد کے سول جج نے خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے سول جج کی جانب سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو سیشن جج کی عدالت میں چیلنج کیا تاہم سیشن جج طاہر محمود کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج سکندر خان کی عدالت میں درخواست دائرکی گئی۔ ڈیوٹی جج سکندر خان نے درخواست…

جج دھمکی کیس؛ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست مسترد

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے خاتون جج کو دھمکی دیے جانے کے کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کی جانب سے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا اور پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔ عمران خان کی جانب سے طبی بنیادوں پرحاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More