براؤزنگ ٹیگ

#worldcup

انڈر 19پہلا سیمی فائنل؛ بھارت کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

بینونی (پاک ترک نیوز) بھارت نے انڈر-19 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ جنوبی افریقا کے شہر بینونی میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان اودے سہارن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر فائنل میں اچھا پرفارم کرکے ٹائٹل جیتنا ہدف ہے۔ جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ کوشش کریں گے حریف کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کرکے میچ میں فتح سمیٹیں۔ یاد رہے کہ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو پاکستان اور…

اب پاکستان ٹیم میں تبدیلی کا وقت نہیں ،شاہد آفریدی

کراچی(پاک ترک نیوز) سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ اب پاکستان ٹیم میں تبدیلی کا وقت نہیں ۔عالمی کپ کے لیے بھرپور انداز میں تیاریاں کی جائیں، صرف بھارت سے میچ کو مقابلہ سمجھ لینا درست نہیں اور اب ٹیم کمبینیشن میں کوئی تبدیلی نہ لائی جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا کہ عالمی کپ بہت سے کھلاڑیوں کا امتحان ہے البتہ سینیئر کھلاڑیوں پر ذمہ داری ہوگی، پاکستان ٹیم کا صرف ایک کپتان بنایا جائے تاکہ اس معاملے پر لڑائی کا سلسلہ ختم ہو، ہر…

میسی کی قطر ورلڈ کپ کی دوران پہنی جرسیوں کی نیلامی سے ریکارڈ آمدنی متوقع

ارجنٹینیا (پاک ترک نیوز) ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر اور فیفا ورلڈ کپ 2022کے فاتح کپتان میسی کی میگا ایونٹ میں پہنی گئی 6جرسیوں کی نیلامی سے ریکارڈ آمدنی کی توقع ہے ۔ تفصیلات کےمطابق مشہور نیلامی کرنے والی کمپنی Sotheby's کی جانب سے توقع کی گئی ہے کہ لیونل میسی کی جانب سے گزشتہ سال قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کی فاتحانہ مہم کے دوران پہنی گئی چھ مشہور جرسیوں کی نمائش کی گئی تھی۔کمپنی کو توقع ہے کہ یہ مجموعہ ریکارڈز کو توڑ سکتا ہے، جس کی ممکنہ قیمت $10 ملین سے زیادہ ہے۔ اس غیر…

بھارت اور آسٹریلیا ورلڈ کپ فائنل معرکہ میں کل مد مقابل

احمد آباد (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ فائنل معرکہ میں بھارت اور آسٹریلیا کل مد مقابل ہوں گے ۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی شہر احمد آباد میں آئی سی سی ورلڈ کپ کا فائنل کل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ بھارت نے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی جبکہ آسٹریلیا نے سائوتھ افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کی تھی ۔ بھارت میگا ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے اور اس نے سیمی فائنل سمیت تمام میچز میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ دوسری جانب آسٹریلیا نے سیمی فائنل سے قبل…

ورلڈکپ فائنل؛ 1992 کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان تقریب میں شریک نہیں ہونگے

لاہور(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے فائنل کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے تمام ٹیموں کے سابق کپتانوں کو مدعو کرلیا۔ آئی سی سی ورلڈکپ فائنل سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین ذکا اشرف سے بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے درخواست کی ہے کہ وہ 1992 ٹیم کے کپتان عمران خان کا خصوصی تحفہ (بلیز) لیں۔ اتوار کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میگا ایونٹ کے فائنل سے پہلے ورلڈکپ جیتنے والے تمام کپتانوں کو خصوصی بلیزر پیش کیا جائے گا، اس تقریب میں کلائیو لائیڈ، کپل دیو، ایلن…

سعودی فٹبال ٹیم کی فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ سے قبل بھرپور پریکٹس

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کی قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ سے قبل پریکٹس میں مصروف ہیں۔ عرب نیوز کے مطابق سعودی ٹیم نے اتوار الأحصا میں ٹریننگ کی۔ انہیں فیفا ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ ٹو میچز میں پاکستان اور اردن کی ٹیموں کا سامنا کرنا ہے۔ طبی عملے کی جانب سے ایمن یحییٰ کو اَن فٹ قرار دینے جانے کے بعد خالد الغانم کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔سلیم الدوسری تھراپی پروگرام میں مصروف ہونے کی وجہ سے اس ٹریننگ سیشن میں شامل نہیں ہو سکے۔ سعودی ٹیم کا منگل کو اردن جبکہ…

ورلڈ کپ : آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 368رنز کا ہدف دیدیا

بنگلورو (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 18ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 369رنز کا ہدف دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر بنگلورو میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 18ویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ۔ آسٹریلیا نے مقررہ پچاس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 367رنز بنائے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنرنے 163جبکہ مچل مارش نے 121رنز بنائے ۔مارکوس سٹونس نے 21جوس انگلش نے 13رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 5جبکہ حارث رئوف نے تین…

ورلڈ کپ: پاکستان کی پوری ٹیم بھارت کیخلاف 191رنز پر آئوٹ

احمد آباد (پاک ترک نیوز)آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 12ویں میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم بھارت کیخلاف 191رنز پر آئوٹ ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں پاکستان کی پوری ٹیم بھارت کیخلاف 191رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کے ابتدائی بلے باز بڑا سکور کرنے میں ایک بار پھر ناکام ہوئے اور 47کے مجموعی سکور پر پہلی وکٹ گر گئی ۔ عبداللہ شفیق 20رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ امام الحق 35رنز بنا کر پانڈیا کا شکار بنے ۔…

ورلڈکپ: افغانستان کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023کے نویں میچ میں افغانستان کر میزبان بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری ہے ۔ تفصیلات کےمطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کا نواں میچ نئی دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما اور افغان ٹیم کی قیادت حشمت اللہ شاہدی کر رہے ہیں۔ افغانستان نے 7.4اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 33رنز بنائے ہیں ۔گرباز 10جبکہ رحمت شاہ بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں ۔ابراہیم زردان 22رنز بنا کر پویلین لوٹ چکے ہیں ۔ بھارت کی جانب سے بمرا…

ورلڈ کپ : بھارت کا آج افغانستان سے مقابلہ

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023میں بھارت کا آج افغانستان سے مقابلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر نئی دہلی میں بھارت کا آج افغانستان سے جوڑ پڑے گا ۔پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دن ایک بجکر تیس منٹ پر کھیلا جائے گا ۔ اس سے قبل بھارت نے میگاایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی جبکہ افغانستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو 6وکٹوں سے شکست دی تھی ۔ یاد رہے کہ میگا ایونٹ میں روایتی…

ورلڈ کپ :نیدر لینڈز کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

حیدر آباد (پاک ترک نیوز) بھارت میں ہونیوالے آئی سی سی ورلڈکپ 2023میں نیدر لینڈز نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر حیدر آباد میں آئی سی سی ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں نیدر لینڈز نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم کا ٹاس کے موقع پر کہنا تھا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ،ان کا کہنا تھا کہ وہ آج مزید دو پوائنٹس حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔ یاد رہے کہ نیوزی…

ورلڈ کپ : سائوتھ افریقہ کی سری لنکا کیخلاف بیٹنگ جاری

نیو دہلی (پاک ترک نیوز) بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے چوتھے میچ میں سائوتھ افریقہ کی سری لنکا کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔ جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ پر 31رنز بنا لئے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر نئی دہلی میں ورلڈ کپ 2023کے چوتھے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ سائوتھ افریقہ کی جانب سے کونٹن ڈی کاک اورکپتان بووما نے اننگز کا آغاز کیا ۔تاہم کپتان بووما 8رنز بنا کر دلشان مدوشنکا کا شکار بنے۔ دوسری جانب آئی سی سی ورلڈ کپ کے آج دو میچ کھیلے جا رہے ہیں ۔ پہلے میچ میں…

ورلڈکپ: پاکستان کی نیدرلینڈز کے خلاف آدھی سے زائد ٹیم پویلین لوٹ گئی

حیدر آباد(پاک ترک نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں نیدرلینڈز کیخلاف پاکستان کی آدھی سے زائد ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 3.4 اوورز میں پاکستان کی پہلی وکٹ 15 رنز پر گر گئی جبکہ فخر زمان ایک بار پھر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان بابر اعظم محض5 رنز پر آؤٹ ہوگئے، امام الحق بھی زیادہ دیر پچ پر ٹھہر نہ سکے اور 15 سکور پر پویلین کی راہ لی۔ محمد…

شائقین کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹکٹوں کی فروخت کے ناقص انتظامات پر مایوس

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) شائقین کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹکٹوں کی فروخت کے انتہائی ناقص انتظامات پر سخت مایوس نظر آ رہے ہیں ۔ شائقین کرکٹ ورلڈ کپ میں شدت کا بے صبر سے انتظار کرتے ہیں کیونکہ میگا ایونٹ چار برس کی طویل مدت کے بعد آتا ہے ۔ورلڈ کپ کے باعث شائقین کرکٹ کے اخراجات میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے ۔ بھارت میں بھی کرکٹ شائقین کو اپنی سرزمین پر کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کی امید کی تھی، لیکن منتظمین کی جانب سے فائنل شیڈول کے اعلان میں تاخیر اور ٹکٹوں کے انتشار کے عمل نے بہت سے لوگوں کو اپنا خواب ترک کرنے…

ایشیا کپ میں جو غلطی ہوئی، ورلڈ کپ میں نہیں دہرائینگے،بابراعظم

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں جو غلطی ہوئی، ورلڈ کپ میں نہیں دہرائینگے۔ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کیلئے بھارت روانگی سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ مجھے اپنے 15 کھلاڑیوں پر اپنے سے زیادہ اعتماد ہے، یہ وہی لڑکے ہیں جنہوں نے ٹیم کو عالمی نمبر ون بنایا، ایشیا کپ میں جو غلطی ہوئی، ورلڈ کپ میں نہیں دہرائینگے، نسیم شاہ کے بعد سب سے بہتر آپشن حسن علی ہی تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہم کرکٹ نہیں کھیلے لیکن ہمیں…

پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میںشرکت کیلئے آج رات دبئی کے راستہ بھارت روانہ ہو گی

لاہور(پا ک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ 2023میںشرکت کیلئے آج رات دبئی کے راستہ روانہ ہو گی ۔ قومی ٹیم بھارت آج رات 9بجے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دبئی کیلئے روانہ ہوگی جہاں مختصر قیام کے بعد حیدرآباد پہنچے گی۔ بھارتی حکام نے گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے احتجاج کے بعد 33 رکنی اسکواڈ اور سپورٹ اسٹاف کے ویزے جاری کیے تھے۔بھارت کی جانب سے قومی ٹیم کے ویزوں میں تاخیر کے باعث دبئی میں قیام مختصر…

قومی ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے آج بھارتی ویزے جاری ہونے کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت میں ہونیوالے ورلڈ کپ 2023میں شرکت کیلئے آج بھارتی ویزے جاری ہونے کا امکان ہے ۔ پی سی بی آج دوپہر تک قومی کھلاڑیوں کے بھارتی ویزے جاری کیے جانے کیلئے پُرامید ہے۔ بروقت ویزے جاری ہونے کی صورت میں قومی کرکٹ ٹیم 27 ستمبر کو بذریعہ دبئی حیدرآباد روانہ ہوگی۔قومی ٹیم کو اب تک بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے این او سی جاری نہیں ہوا ہے۔ این او سی جاری ہوتے ہی بھارتی ہائی کمیشن قومی ٹیم کے ویزے جاری کرے گا۔ بھارت روانگی سے ایک روز قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر…

ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ،حسن علی کی واپسی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ 2023 کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس کےدوران 18 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کیا، قومی سکواڈ میں کپتان بابراعظم اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔ بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، امام الحق، عبداللہ شفیق، فخر زمان، محمد رضوان (وکٹ کیپر بلے باز) حارث رؤف، افتخار احمد، شاہین آفریدی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حسن علی، سعود شکیل، سلمان آغا، اسامہ میر ابرار احمد ،محمد حارث ،اور زمان خان کو ریزرو…

شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر ،حارث رؤف فٹ قرار

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے اچھی خبر ،قومی فاسٹ بائولر حارث رئوف فٹ قرار دیدیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم میں سلیکشن کیلئے حارث رؤف کو فٹ قرار دے دیا گیا ہے اس طرح وہ ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔قومی فاسٹ بائولر نے باؤلنگ کرانا بھی شروع کر دی ہے، فاسٹ باؤلر نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں باؤلنگ کی جہاں میڈیکل پینل نے ان کی باؤلنگ کا جائزہ بھی لیا۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ کے دوران نسیم شاہ اور حارث رؤف انجری کا شکار ہو گئے تھے لیکن حارث رؤف کے بارے میں اچھی خبر آ گئی ہے۔

ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل، 4سے 5تبدیلیاں کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ بھارت میں ہونیوالے ورلڈ کپ 2023کیلئے سکواڈ کا اعلان کل کرے گا ۔مشاورت مکمل کرلی گئی ہے جبکہ سکواڈ میں چار سے پانچ تبدیلیاں کا امکان ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف سے چیف سیکٹر انضمام الحق، ڈائریکٹر مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن کی مشاورت مکمل ہو چکی ہے۔چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے اسکواڈ کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ مڈل آرڈر بیٹنگ مضبوط بنانے کیلئے سرفراز احمد کے نام پر غورکیا گیا ہے۔ایشیا کپ والے سکواڈ میں 4سے 5تبدیلیوں کا امکان ہے۔ انجری…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More