براؤزنگ ٹیگ

#worldcup2023

ورلڈ کپ 2023،توقعات پر پورا نہ اترنے والی کھلاڑیوں میں تین پاکستانی بھی شامل

لاہور(پاک ترک نیوز) بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے ٹائٹل پر آسٹریلیا قبضہ جما چکا ہے ۔ اس میگا ایونٹ میں ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ نہ صرف اپنے ملک کا نام روشن کرے بلکہ اسے کرکٹ کی تاریخ میں مدتوں یاد بھی رکھا جائے ۔تاہم ہر کھلاڑی توقعات کے مطابق پرفارمنس دینے میں کامیاب نہیںرہتا بلکہ کبھی کبھار وہ نہ صرف ملک بلکہ شائقین کرکٹ کی توقعات کے برعکس کارکردگی کا مظاہرہ بھی کر جاتا ہے ۔ہم بات کر رہے ہیں ایسے کھلاڑیوں کو جن سے شائقین کرکٹ نے میگا ایونٹ سے قبل بہت سے امیدیں وابستہ…

ورلڈ کپ دوسرا سیمی فائنل :جنوبی افریقہ کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کولکتہ(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی شہرکولکتہ کے ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں کھیلے جارہےآئی سی سی ورلڈ کپ 2023دوسری فائنل میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ مد مقابل ہیں ۔ سائوتھ افریقہ نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

ورلڈ کپ سیمی فائنل :بھارت کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ممبئی (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر ممبئی کے وانکھنڈے سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ کیویز کی قیادت کین ولیمسن کررہے ہیں جبکہ سورماؤں کی کمان روہت شرما کے ہاتھوں میں ہے۔ بھارت نے میگا ایونٹ کے تمام میچز میں اب تک کامیابی حاصل کی ہے جبکہ کیوی ٹیم نے 9میں سے 5میچز…

ورلڈ کپ :بھارت اور نیوزی لینڈ پہلے سیمی فائنل میں آج مد مقابل

ممبئی (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج میدان سجے گا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر ممبئی کے وانکھنڈے سٹیڈیم میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کا پہلا سیمی فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ بھارت ابھی تک ورلڈ کپ میں ناقابل شکست ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے 9میں سے 5میچز میں کامیابی حاصل کی تھی ۔ دوسری جانب اب تک بھارت اب تک پلے آف مرحلے میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے میں ناکام رہاہے ۔ برطانوی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ…

ورلڈ کپ:پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کل مد مقابل

ممبئی (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا ۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کل پہلے سیمی فائنل میں مد مقابل آئیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر ممبئی کے وانکھنڈے سٹیڈیم میں میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ بھارت پوری ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا ہے اور اس اپنے تمام میچز جیتے ہیں ۔نیوزی لینڈ نے پانچ میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی ۔ یاد رہے کہ دوسرا سیمی فائنل کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں آسٹریلیا اور سائوتھ افریقہ کے درمیان…

پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ میں باہرہونے کے باوجود کتنی انعامی رقم ملے گی ؟

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیگ مرحلے سے باہر ہونے کے باوجود لاکھوں ڈالر انعامی رقم ملے گی۔ بابر الیون نے بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ کی گروپ مرحلے کے 9 میں سے 4 میچز میں فتح حاصل کی۔ پاکستان ورلڈ کپ کے ٹاپ فور میں جگہ بنانے میں ناکام رہا اور پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے مجموعی طور پر مختص 10 ملین ڈالرز انعامی رقم میں سے 260,000 ڈالر دیے جائیں گے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گروپ سٹیج کے ہر جیتے گئے میچ…

ورلڈ کپ 2023کے منفرد ریکارڈز

لاہور(پاک ترک نیوز) بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023اپنے اختتام کی جانب رواں دواں ہے اور 15نومبر سے سیمی فائنل کا مرحلہ شروع ہونے والا ہے ۔ورلڈ کپ ابھی فائنل سمیت تین میچز باقی تاہم آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے دوران کئی ایسے ریکارڈز بھی بنے ہیں جو اس سے قبل ورلڈ کپ میں دیکھنے کو نہیں ملے ۔ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے دوران آسٹریلیا کے کلین میکسویل پہلے بیٹر ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ میں ڈبل سنچری سکور کی ۔انہوں نے یہ ریکارڈ افغانستان کیخلاف میچ کے دوران حاصل کیا وہ ہدف کے تعاقب میں ڈبل سنچری…

بابراعظم ورلڈکپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد نجی ایئرلائن کے ذریعے دبئی سے لاہور ایئرپورٹ پہںچ گئے۔ بابر اعظم ورلڈکپ میں شرکت کرنے کے بعد لاہور پہنچے ہیں، بابر اعظم کی ایئرپورٹ آمد پر لوگوں کے ہجوم نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، ٹیم منیجر بھی لاہور ایئرپورٹ پہنچے۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نجی ایئرلائن کے ذریعے دبئی سے لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ کپتان بابر اعظم کے ہمراہ کرکٹ بورڈ دیگر عملہ بھی موجود تھے۔ کھلاڑیوں اور مینجمنٹ اسٹاف کو ویلکم کرنے کے لیے اُن…

ورلڈ کپ: انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

کولکتہ (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے44ویں میچ میں انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 44ویں میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔ انگلینڈ کی جانب سے جونی بیرسٹو اور ڈیوڈ ملان نے اننگز کا آغاز کیا ۔ انگلینڈ نے 8.3اوورز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 67رنز بنا لئے ہیں ۔ جونی بیرسٹو 32جبکہ میلان 24رنز بنا کر یز پر موجود ہیں ۔ انگلش کپتان جوش بٹلر کا ٹاس کا موقع…

ورلڈ کپ :افغانستان کا سائوتھ افریقہ کو جیت کیلئے 245رنز کا ہدف

احمد آباد (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈکپ 2023کے 42ویں میچ میں افغانستان نے جنوبی افریقہ کو 245رنز کا ہدف دیدیا۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی شہر احمد آباد میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 42ویں میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ افغانستان کی پوری ٹیم 50اوورز میں 244رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔ افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ اورکزئی نے 97،رحمت شاہ اور نور احمد نے 26،26رنز بنائے ۔ سائوتھ افریقہ کی جانب سے کوئٹز نے 4،مہاراج اور نگیڈ نے 2،2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔

ورلڈ کپ :افغانستان کی سائوتھ افریقہ کیخلاف بیٹنگ جاری

احمد آباد (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 42ویں میچ افغانستان کی سائوتھ افر یقہ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے ۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی شہر احمد آباد میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 42ویں میچ میں افغانستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ افغانستان نے 7.1اوورز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 30رنز بنا لئے ہیں ۔ابراہیم زردان 15جبکہ رحمن اللہ گرباز 14رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔ افغانستان نے ورلڈ کپ میں 8میچز کھیلے ہیں اسے چار میں کامیابی حاصل ہوئی جبکہ چار میں اسے…

ورلڈ کپ :افغانستان اور جنوبی افریقہ آج آمنے سامنے

لاہور(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے 42ویں میچ میں جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیمیں آج آمنے سامنے آئیں گی۔ میگا ایونٹ کے 42 ویں میچ میں جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے بھارتی شہر احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں اتریں گی۔ دونوں ٹیموں میگا ایونٹ میں اب تک 8، 8 میچز کھیلے ہیں جن میں سے جنوبی افریقہ نے 6 میں کامیابی حاصل کی اور صرف 2 میں ناکام رہی جبکہ افغانستان 4 جیت پائی اور 4 میں ہی شکست کھا چکی۔

ورلڈ کپ : سری لنکا کی نیوزی لینڈ کیخلاف تیسری وکٹ بھی گر گئی

بنگلورو (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 41ویں میچ میں سری لنکا کی نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرای وکٹ بھی گر گئی ۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی شہر بنگلورو میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 41ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ سری لنکا کے 32رنز پر 3 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں ۔ نشاکا 2رنز جبکہ کپتان کوشال مینڈس 6رنز اور سمارا وکرما ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔کوشال پریرا 31جبکہ اشالنکا 2رنز بنا کر یز پر موجود ہیں ۔ کیوی ٹیم کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ…

ورلڈ کپ : انگلینڈ کی نیدر لینڈز کیخلاف بیٹنگ جاری

پونے (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 40ویں میچ میں انگلینڈ کی نیدر لینڈز کیخلاف بیٹنگ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 40وی میچ میں انگلینڈ نے نیدر لینڈز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ملان اور جونی بیرسٹو نے اننگز کا آغاز کیا ۔ انگلش ٹیم نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 3اوورز کے اختتام پر 29رنز بنا لئے ہیں ۔ ڈیوڈ ملان 20جبکہ جونی بیرسٹو 7رنز بنا کر یز پر موجود ہیں ۔ دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں سیمی فائنل سے…

میکسویل کے ہاتھوں کئی ریکارڈ پاش پاش

لاہور(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023میں افغانستان کیخلاف آسٹریلوی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنیوالے کلین میکسویل کے ہاتھوں کئی ریکارڈ پاش پاش ہو گئے ۔ تفیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2023 میں 201 رنز کی افغانستان کے خلاف ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے کئی ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔آسٹریلیا نے افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ میکسویل ہیمسٹرنگ انجری کے باوجود بیٹنگ کرتے رہے اور ورلڈ کپ کی تاریخ کی سب سے بڑی اننگز کھیل گئے۔…

ورلڈ کپ :انگلینڈ اور نیدر لینڈز آج مد مقابل

پونے (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 40ویں میچ میں انگلینڈ کا مقابلہ آج نیدر لینڈز سے ہو گا۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی شہر پونے میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ میں انگلینڈ اورنیدر لینڈز آج مد مقابل آئیں گے ۔ میگا ایونٹ میں انگلینڈ نے سات میچز کھیلے ہیں تاہم اسے صرف ایک میچ میں ہی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انگلینڈ اپنا آخری میچ پاکستان کیخلاف 11نومبر کو کھیلے گی ۔ دوسری جانب نیدر لینڈ نے بھی اب تک سات میچز ہی کھیلے ہیں تاہم میگا ایونٹ میں وہ دوکامیابیاں سمیٹنے میں کامیاب رہے ہیں ۔ یاد رہے…

ورلڈ کپ :افغانستان کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری

ممبئی (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 39ویں میچ میں افغانستان کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر ممبئی کے وانکھنڈے سٹیڈیم میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 39ویں میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ افغانستان کی جانب سے رحمن اللہ گرباز اور ابراہیم زردان نے اننگز کا آغاز کیا ۔ آسٹریلیا میگا ایونٹ میں 7میچ کھیل چکی ہے ۔ پانچ میں اسے کامیابی جبکہ 2میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔ افغانستان نےبھی سات میچز کھیلے ہیں ،چار…

ورلڈ کپ: سری لنکا کا بنگلا دیش کو جیت کیلئے 280 رنز کا ہدف

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023کے 38ویں میچ میں سری لنکا نے بھارت کو جیت کیلئے 280 رنز کا ہدف دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی نئی دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔ سری لنکا نے 49.3اوورز میں 279رنز بنائے ۔ اشالنکا نے 108نشاکا اور سمارا وکرما نے 41،41رنز کی اننگز کھیلی ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تنظیم حسن نے 3،شرف الاسلام اور شکیب الحسن نے 2،2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ میگا ایونٹ میں دونوں ٹیموں نے اب تک…

ورلڈ کپ :سری لنکا کو آج بنگلہ دیش کا چیلنج درپیش

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 38ویں میچ میں سری لنکا اور بنگلہ دیش میں آج جوڑ پڑے گا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر نئی دہلی میں آئی سی سی ورلڈ کپ2023کے 38ویں میچ میں بنگلہ دیش کو سری لنکا کا چیلنج درپیش ہے ۔ دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق 1بجکر 30منٹ پر میدان میں اتریں گی۔ سری لنکا نے ورلڈ کپ 2023میں اب تک 7میچز کھیلے ہیں جس میں پانچ میں شکست ہوئی جبکہ دو میچ میں کامیابی حاصل کی ہے ۔پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا ساتویں پوزیشن پر براجمان ہے۔ دوسری جانب بنگلہ دیش نے بھی…

پاکستان کیلئے 41اوورز میں 342رنز کا ہدف

بنگلورو (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈکپ 2023کے 35ویں میچ میں بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان کیلئے ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 41اوورز میں 342رنز کا ہدف دیدیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ کے 402 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 21 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 159 رنز بنالیےتاہم بارش کے باعث میچ کو روک دیا گیا ہے۔ بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق محض 4 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ اوپنر فخر زمان اور کپتان بابراعظم نے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More