براؤزنگ ٹیگ

#worldhealthorgnaization

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں بھی کھانسی کے شربتوں میں زہریلے مواد کے استعمال کا الرٹ جاری کردیا

جنیوا(پاک ترک نیوز) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستان سےمائع ادویات خصوصاً کھانسی کے شربت میں استعمال ہونے والے کیمیکل پروپلین گلائکول کے پانچ آلودہ بیچ جن پر مایک معروف کیمیکل بنانے والے ادارے ڈاؤ کیمیکلز کے جعلی لیبل لگے ہوئے تھے کے برآمد ہونے کے بعد الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے تازہ بیان کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈی آر اے پی) جنوری اور مارچ کے درمیان ایتھیلین گلائکو ل ایک صنعتی سالوینٹ جو کہ زہریلا ہے کی خطرناک مقدار کی کھانسی کے شربت میں موجودگی پر تین…

شامی صدر باغیوں کے علاقوں میں امدادی کاموںکے لئے راہداریاں کھولنے پر آمادہ ہو گئے۔ عالمی ادارہ صحت

دمشق (پا ک ترک نیوز) شام کے صدر بشار الاسد نے باغیوں کے زیر قبضہ شمال مغرب میں زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے مزید سرحدی گزرگاہوں کو کھولنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم نے اتوار کی سہ پہر دمشق میں شام کے صدر سے ملاقات کی تاکہ تباہ کن زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔کیونکہ عالمی امدادی ایجنسیوں میں خدشات بڑھ رہے ہیں کہ شام میں ان تمام ضرورت مندوں تک امداد کیسے پہنچائی جا سکتی ہے جو ایک دہائی سے زائد…

اپنے ماحول اور ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔ عالمی یوم صحت پر ڈبلیو ایچ او کا پیغام

جنیوا (پاک ترک نیوز) صحت کے تحفظ اور آب و ہوا کے بحران کو کم کرنے کے لیے ایک فوری کال عالمی یوم صحت کے موقع پر اقوام متحدہ کے ادارہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی۔ صحت کے عالمی دن کے موقع پر جمعرات کے روز جاری ہونے والی اپنی کال ٹو ایکشن میں، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے ایک چونکا دینے والی رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ آب و ہوا کا بحران صحت کا بحران ہے۔ اور اسکی بنیادی وجہ توانائی کے حصول اور صنعتی و زرعی پیداوار کے لئے ایسے ذرائع کا انتخاب ہے جو ہمارے سیارے کو مارنے اور…

دنیا بھر کے اربوں لوگ آج بھی غیر معیاری ہوا میں سانس لیتے ہیں،عالمی ادارہ صحت

جنیوا( پاک ترک نیوز) عالمی سطح پر زیادہ تر لوگ یعنی دنیا کی آبادی کا تقریباً 99 فیصد جس ہوا میں سانس لیتے ہیں وہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ہوا کے معیار پر پورا نہیں اترتی۔ چنانچہ ہوا کو صاف ستھرا بنانے کے لئے دنیا کو فوسل فیولز پر انحصار کو کم کرنا پڑے گا۔ ان حقائق کااظہار ڈبلیو ایچ او نے گذشتہ روز جاری کئے گئے عالمی سطح پر ہوا کے معیارکے اپنے تازہ اعدادوشمار میں کیا ہے۔عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ 117 ممالک کے 6,000 سے زیادہ شہروں کی ریکارڈ تعداد اب ہوا کے معیار کی نگرانی کرتی ہے،…

کورونا کا خطرہ موجود ، دنیا کسی نئی وباکی متحمل نہیں، سربراہ عالمی ادارہ صحت

میونخ(پاک ترک نیوز)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس گیبریوسس نے کہاہے کہ دنیا کسی نئی وبائی بیماری کے لیے تیار نہیں ہے جو کورونا وائرس کےبعد پھیل سکتی ہے اور اپنے خیال کا اعادہ بھی کیا ہے کہ یہ بیانیہ غلط ہے کہ بحران ختم ہو گیا ہے۔ ٹیڈروس نے یہ ریمارکس گذشتہ روزبرلن میں جاری تین روزہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں دئیے۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کہتا آ رہا ہے کہ دنیا کافی عرصے کسی بڑی وبائی مرض کے لئے تیار نہیں ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ اس وبائی بیماری کی وجہ سے یہ حیرت زدہ…

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت کو مزید خود مختار بنانے کی مخالفت کر دی

برسلز (پاک ترک نیوز)عالمی ادارہ صحت کو مزید خود مختار بنانے کے لئے دی جانے والی تجاویز پر گفت و شنید کرنے والے چار اراکین نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ جو عالمی ادارہ صحت کا سب سے بڑا عطیہ دہندہ ہے وہ ایجنسی کو مزید خود مختار بنانے کی تجاویز کی مخالفت کر رہاہے۔ 4 جنوری کو آن لائن شائع ہونے والی عالمی ادار ہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پائیدار فنانسنگ پر تجاویز عالمی ادارہ صحت کے ورکنگ گروپ کی طرف سے پیش کی گئی ہیں جن کامقصد ہر رکن ریاست کی مستقل سالانہ شراکت میں اضافہ کرکے ادارے کو مالی خودمختاری دینا…

مارچ تک یورپ کی آدھے سے زیادہ آبادی اومیکرون کا شکار ہو جائے گی، عالمی ادارہ صحت

کوپن ہیگن(پاک ترک نیوز) یورپ میں نصف سے زیادہ لوگ مارچ تک اومیکرون کا شکار ہو جائیںگےاور اس کی روک تھام کے لئے ویکسین کی بوسٹر ڈوز کا دہرانا کوئی قابل عمل حکمت عملی نہیں ہے۔ بلکہ دنیا کو نئی اور زیادہ مدافعت کی حامل ویکسینز کی تیاری پر توجہ مبذول کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر برائے یورپ ہنس کلوج نےگذشتہ روز اپنے بیان میں کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ چین کے کروناوائرس سے پہلی موت کی تصدیق کے ٹھیک دو سال بعد اب دوبارہ لاکھوں شہریوں کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔…

کورونا کی نئی قسمیں سونامی لانے والی ہیں ، سربراہ عالمی ادارہ صحت

جنیوا (پاک ترک نیوز) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیدروس ادھانوم غیبریسس نے خبردار کیا ہے کہ ڈیلٹا اور اومی کرون کی قسمیں کورونا کیسز کا سونامی لانے والی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیدروس ادھانوم غیبریسس نے کہا کہ وہ کوویڈ-19 کے اومی کرون اور ڈیلٹا کی مختلف قسموں سے متعلق پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ دونوں مشترکہ طور پر کورونا کیسز کا سونامی لانے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے امید ظاہرکی کہ دنیا 2022 میں اس وبا کی بدترین صورتحال کو پس پشت ڈال دے گی۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا…

اومی کرون دنیا کے 57 ملکوں تک پہنچ چکا ہے:عالمی ادارہ صحت

جنیوا (پاک ترک نیوز)کرونا وائرس کا نیا سامنے آنے والا ویرئنٹ اومی کرون کے مریضوں کی تشخیص دنیا کے 57 ملکوں میں کی جا چکی ہے ۔جبکہ جنوبی افریقی ممالک میں اسکےمریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی کرونا کے حوالے سے بدھ کے روز جاری ہونے والی تازہ رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ ماہرین کی ابتدائ تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ اومی کرون مدافعتی خلیوں کی اثر پزیری کو کم کر دیتا ہےاور بظاہر یہی وجہ ہے کہ یہ افریقی ملکوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ 18 یورپی ملکوں میں…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More