ایلون مسک نے ٹوئٹر کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا
لاہور(پاک ترک نیوز) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے بعد کمپنی کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ۔
ایلون مسک نے ملازمین کو کہا کہ اس وقت ٹوئٹر پر مشکل وقت ہے اور کمپنی کی معاشی صورتحال اچھی نہیں ہے جس کی وجہ سے دیوالیہ ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ملازمین کو بھیجی گئی ایک ای میل میں کہا ہے کہ کمپنی کو ہنگامی بنیادوں پر 8 ڈالرز کا سبسکرپشن پلان ٹوئٹر بلیو میں پیش رفت کی ضرورت ہے۔
ای میل میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کو کہا کہ کمپنی کی کم از کم 50 فیصد آمدنی سبسکرپشن کے زریعے ہونی چاہیے…