براؤزنگ ٹیگ

#worlducp

ورلڈ کپ : سائوتھ افریقہ کا سری لنکا کو جیت کیلئے 429رنز کا ہدف

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023کے چوتھے میچ میں سائوتھ افریقہ نے سری لنکا کو جیت کیلئے 429رنز کا ہدف دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر نئی دہلی میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے چوتھے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ پچاس اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 428رنز بنائے۔ ڈائوسن نے 108،مارکرم نے 106جبکہ کوئنٹن ڈی کاک نے 100رنز بنائے ۔ سری لنکا کی جانب سے دلشان مدوشناکا نے دو جبکہ رجیتا اور پتریانہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔

پاکستانی کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کیلئے ویزے جاری نہ ہو سکے

لاہور(پاک ترک نیوز) بھارت ہٹ دھرمی کے باعث پاکستانی کھلاڑی کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کیلئے تاحال ویزے جاری نہ ہو سکے۔ بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے ویزوں کو سکیورٹی سے مشروط کر دیا ہے، بھارتی ہائی کمیشن کو اپنی حکومت کی طرف سے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی سکیورٹی کلیئرنس تا حال موصول نہیں ہوئی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے 27 ستمبر کو بھارت روانہ ہونا ہے، ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے…

ایشیا کپ میں بہت غلطیاں کیں ،ورلڈکپ سے قبل کوتاہیوں پر کام کریں گے،بابر اعظم

کولمبو (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ایشیاکپ میں ٹورنامنٹ میں بہت غلطیاں کی ہیں ،ورلڈ کپ سے قبل اپنی کوتاہیوں پر کام کریں گے ۔ سری لنکا میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے نائب کپتان شاداب خان اور بولنگ آل راؤنڈر محمد نواز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ شاداب بہت اچھی بولنگ کر رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے وہ وکٹیں نہیں مل رہیں، دونوں اسپنرز کی موجودگی میں ہمارے پاس اچھے اسپنرز موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ میں بہت غلطیاں کی ہیں، ہماری…

کین ولیمسن انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے

آکلینڈ (پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا ،کپتان کین ولیمسن انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہرہوگئے ۔ ترجمان نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ولیمسن کے گھٹنے کی سرجری کے باعث ہونے والی سوزش 3 ہفتوں میں ختم ہوگی تاہم تاہم میڈیکل رپورٹس میں انہیں مکمل فٹ ہونے میں 6 سے 9 ماہ کا وقت درکار ہوگا۔ کین ولیمسن نے اس صورتحال پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈکپ سے پہلے مکمل صحت یاب ہونا مشکل ہے تاہم وہ امید نہیں ہاریں گے، فی الحال میں چاہتا ہوں کہ جلد از جلد سرجری ہو تاکہ…

دنیائے فٹبال کے بادشاہ پیلے 82برس کی عمر میں انتقال کر گئے

برازیلیا(پاک ترک نیوز) برازیل کے لیجنڈ’فٹبال کے بادشاہ‘ پیلے 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ کئی برس سے گردے اور پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا تھے۔ برازیلین کھلاڑی نے اپنے 21 برس کے کیریئر میں 1,363 میچوں میں 1,281 گول کیے، جس میں برازیل کے لیے 92 میچوں میں 77 گول بھی شامل ہیں، وہ 1958، 1962 اور 1970 میں تین بار ورلڈ کپ جیتنے والی برازیل کی ٹیم کا حصہ بھی تھے جو کہ ایک عالمی ریکارڈ بھی ہے۔1977 میں ریٹائر ہونے سے قبل وہ ایک ہزار سے زائد گول سکور کر چکے تھے۔ کئی برسوں سے پیلے کی حالت تشویشناک تھی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More