براؤزنگ ٹیگ

#worlducp2023

ورلڈ کپ :افغانستان اور جنوبی افریقہ آج آمنے سامنے

لاہور(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے 42ویں میچ میں جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیمیں آج آمنے سامنے آئیں گی۔ میگا ایونٹ کے 42 ویں میچ میں جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے بھارتی شہر احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں اتریں گی۔ دونوں ٹیموں میگا ایونٹ میں اب تک 8، 8 میچز کھیلے ہیں جن میں سے جنوبی افریقہ نے 6 میں کامیابی حاصل کی اور صرف 2 میں ناکام رہی جبکہ افغانستان 4 جیت پائی اور 4 میں ہی شکست کھا چکی۔

بھارت آسٹریلیا کیخلاف کلین سوئپ کر کے نمبر ون پوزیشن حاصل کر سکتا ہے

کراچی (پاک ترک نیوز) ون ڈے ٹیم رینکنگ میں بھارت آسٹریلیا کیخلاف کلین سوئپ کر کے پہلی پوزیشن حاصل کر سکتا ہے ۔ بھارت کے پاس ورلڈ کپ سے قبل ٹاپ پوزیشن پر پہنچنے کا موقع موجود ہے، اسے 22 ستمبر سے اپنے ملک میں آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والی 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کرنا ہوگا۔ اس سیریز کا پہلا میچ جمعے کو موہالی میں کھیلا جائے گا، دوسرا 24 ستمبر کو اندور اور تیسرا 26 تاریخ کو راجکوٹ میں شیڈول ہے۔ ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا کے مختصر قیام کے بعد پاکستانی ٹیم نے ایک بار پھر سے نمبر ون…

ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کی ایک ٹکٹ کی قیمت 19لاکھ بھارتی روپے سے تجاوز کر گئی

لاہور(پاک ترک نیوز) رواں بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹکٹ کی قیمت 19 لاکھ بھارتی روپے سے بھی تجاویز کرگئی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں ہونیوالے ورلڈکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان مقابلے دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد ٹکٹس حاصل کرنے کی خواہاں ہے جبکہ بلیک میں ٹکٹ کی قیمت 19 لاکھ بھارتی روپوں سے بھی تجاویز کرچکی ہے۔ احمد آباد میں پاک بھارت ٹیموں کے مقابلے کیلئے کھیلوں کے ٹکٹوں کیلئے عالمی آن لائن پلیٹ فارم ویاگوگو پر…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More