براؤزنگ ٹیگ

#yaman

امریکی فوج کا یمن میں مزید 10 حوثی ڈرونز کو نشانہ بنانے کا دعوی

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی فوج کا کہنا ہے کہ یمن میں نئے حملوں کے دوران 10 حوثی ڈرونز کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ امریکی فوج نے یمن میں ایران سے منسلک حوثی باغیوں کے ساتھ ساتھ زمینی کنٹرول کے مرکز پر 10 ڈرونز کے خلاف نئے حملے کیے ہیں۔ امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کا کہنا ہے کہ فورسز نے حوثی یو اے وی گراؤنڈ کنٹرول سٹیشن اور 10 حوثی یکطرفہ یو اے وی" کو نشانہ بنایا جس نے "خطے میں تجارتی جہازوں اور امریکی بحریہ کے جہازوں کے لیے ایک فوری خطرہ تھا ۔ اس نے مزید کہا کہ "یہ کارروائی نیوی گیشن…

امارات اور یمن سےتعلقات ،مشرق وسطی میں تنہائی کے خاتمے کا اسرائیلی خواب چکنا چور

نیویارک (پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات اور یمن کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام سے اسرائیل کے مشرق وسطیٰ میں تنہائی کے خاتمے اور تعلقات کے حکومتوں سے آگے بڑھ کر سیاحت کے فروغ اور لوگوں کے درمیان دوستانہ تبادلے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔ امریکی میڈیا کی تازہ رپورٹ کے مطابق جب اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ 2020 میں سفارتی تعلقات کے قیام کا معاہدہ کیا تو اس نے کامیابی کا ایک برقی احساس پیدا کیا۔ اسرائیلی حکام کا خیال تھا کہ اسرائیل کے متحدہ عرب امارات اورساتھ ہی بحرین کے ساتھ نئے تعلقات…

عرب عسکری اتحاد کا یمنی حوثی باغی قیدیوں کی رہائی کا اعلان

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے عرب عسکری اتحاد نے یمن کے حوثی باغی قیدیوں کی رہائی کا اعلان کردیا ۔ سعودی پریس ایجنسی نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ یہ عمل شروع ہوچکا ہے اور قیدیوں کی منتقلی یمن میں حوثی باغیوں کے زیرقبضہ دارالحکومت صنعا اور جنوبی بندرگاہی شہر عدن میں تین مرحلوں میں ایئر ٹرانسپورٹ کے ذریعے کی جائے گی۔ یہ اقدام سات سالہ جنگ کے خاتمے کی کوشش کا ایک حصہ ہے۔ گزشتہ ہفتے عسکری اتحاد نے سعودی عرب کے خلاف مبینہ طور پر کارروائیوں میں ملوث 163 قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان…

سعودی عرب نے یمن کی مدد کیلئے 3ارب ڈالر امداد کا اعلان کردیا

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے یمن کی مدد کیلئے 3ارب ڈالر امداد کا اعلان کردیا ۔ سعودی عرب نے یمن میں ترقی اور وہاں کے بینکنگ سیکٹر کی مدد کے لیے امداد کا اعلان کیا۔ جس کے مطابق یمن کے مرکزی بینک کی مدد کے لیے 2 ارب ڈالر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات مشترکہ طور پر مہیا کریں گے۔ ایک ارب ڈالر میں سے 60 کروڑ ڈالر تیل سے متعلق مصنوعات جبکہ 40 کروڑ ڈالر ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مزید 3 ڈالر انسانی امداد کے اس فنڈ میں دیے گئے ہیں جس کا اعلان اقوام متحدہ نے…

یمن میں دو ماہ کے لئے جنگ بندی پر اتفاق

ریاض(پاک ترک نیوز)سعودی عرب نے یمن میں دو ماہ کی جنگ بندی کے اقوام متحدہ کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کا لائق تحسین اقدام قرار دیا ہے۔ یہ بات سعودی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روزاقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی جانب سے جنگ بندی پر فریقین کے اتفاق کے اعلان کے بعد کہی ہے۔مملکت نے یمنی حکومت اور عرب اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کو قبول کرنے کے اعلان کے خیرمقدم اور حمایت کا اعادہ کیا۔اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی کوششوں کو بھی سراہا، جو یمنی بحران کے خاتمے کے لیے مارچ 2021…

جی سی سی کی میزبانی میں یمنی۔یمنی مزاکرات پھر ہوں گے

ریاض(پاک ترک نیوز) — خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکرٹری جنرل نائف الحجراف نے اعلان کیا ہےکہ جی سی سی اس ماہ کے آخر میں یمنی ۔ یمنی مذاکرات کی میزبانی کرے گی۔ جسکے لئے تمام یمنی گروپوں کو شرکت کی عام دعوت دی جا رہی ہے۔ انہوں نےگذشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ مذاکرات 29 مارچ سے 7 اپریل تک ہونےجا رہے ہیں۔مزاکرات میں چھ اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جن میں ملک کےفوجی اور سیاسی کا حل، انسانی ہمدردی کی راہداریوں کو کھولنا اور ملک میں استحکام کے قیام سمیت دیگر نکات شامل ہیں۔…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More