یمن میں دو ماہ کے لئے جنگ بندی پر اتفاق
ریاض(پاک ترک نیوز)سعودی عرب نے یمن میں دو ماہ کی جنگ بندی کے اقوام متحدہ کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کا لائق تحسین اقدام قرار دیا ہے۔
یہ بات سعودی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روزاقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی جانب سے جنگ بندی پر فریقین کے اتفاق کے اعلان کے بعد کہی ہے۔مملکت نے یمنی حکومت اور عرب اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کو قبول کرنے کے اعلان کے خیرمقدم اور حمایت کا اعادہ کیا۔اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی کوششوں کو بھی سراہا، جو یمنی بحران کے خاتمے کے لیے مارچ 2021…