براؤزنگ ٹیگ

#yeman

یمن میں امریکی اور برطانوی لڑاکا طیاروں کا حوثیوں پر حملہ؛ 16 افراد جاں بحق

صنعا(پاک ترک نیوز) یمن کے صوبے الحدیدہ پر امریکی اور برطانوی حملوں میں 16 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے۔ برطانوی اور امریکی افواج کے جیٹ طیاروں نے الحدیدہ کے الحکوک ضلع اور الصلیف کی بندرگاہ پر حملے کیے۔ امریکی اور برطانوی افواج کے ترجمانوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے بحیرۂ احمر میں غیر ملکی بحری جہازوں کو یرغمال بنانے اور ان کے راستوں میں خلل ڈالنے کی کوششوں پر بالترتیب حوثیوں کے 13 اور 3 اہداف کو نشانہ بنایا۔ حوثیوں کے مراکز پر حملے میں برطانیہ کی رائل ایئرفورس کے ٹائیفون ایف گی آر اور…

امریکہ اور اتحادیوں کا بحیرہ احمر میں حوثی باغیوں کے پانچ ڈرون مار گرانے کا دعوی

قاہرہ (پاک ترک نیوز) امریکی طیاروں اور اتحادی جہاز نے بحیرہ احمر میں حوثی باغیوں کے پانچ ڈرون مار گرائے۔ تفصیلات کے مطابق یو ایس سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا کہ امریکی طیاروں اور اتحادی جنگی جہاز نے 27 فروری کو بحیرہ احمر میں پانچ یک طرفہ حملہ کرنے والے ڈرونز کو مار گرایا جو یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں سے نکلے تھے۔ سینٹ کام نے بیان میں کہا کہ ڈرونز نے تجارتی جہازوں اور خطے میں امریکی بحریہ اور اتحادی بحری جہازوں کے لیے ایک فوری خطرہ پیش کیا۔

امریکہ کا یمن میں ایک بار پھر حوثی باغیوں کو نشانہ بنانے کا دعوی

واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) امریکہ کی جا نب سے دعوی کیا گیا ہے کہ اس نے یمن میں ایک بار پھرحوثی باغیوں کو نشانہ بنایا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق ایران کے حمایت یافتہ جنگجوؤں کی جانب سے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر مزید حملوں کے انتباہ کے بعد، امریکی فوج نے کہا کہ یمن میں حوثیوں کے ایک ہدف پر ہفتے کے روز امریکہ نے تازہ حملہ کیا۔ حوثیوں کی ریڈار سائٹ پر حملہ امریکی اور برطانوی افواج کی جانب سے ملک بھر میں متعدد اہداف کو نشانہ بنانے کے ایک دن بعد کیا گیا، جس سے یہ خدشہ بڑھ گیا کہ غزہ کا بحران وسیع علاقے…

امریکہ اور برطانیہ کی یمن پر بمباری، روس نے اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

نیویارک(پاک ترک نیوز) امریکہ اور برطانیہ کی یمن پر بمباری کےبعد روس نے نے اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ امریکی اور برطانوی بمباری سے یمن کا دارالحکومت صنعا دھماکوں سے گونج اٹھا۔ یمنی حوثیوں نے جوابی کارروائی میں میزائل فائر کیے۔ حملوں کے بعد روس نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ برطانیہ اور امریکا نے حملوں میں فلسطین کے حامی یمن کے حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ دونوں ممالک کا کہنا ہے کہ اگر یمنی حوثیوں نے بحری جہازوں پر حملے بند نہ…

یمن میں اقوام متحدہ کا سکیورٹی عملہ 18 ماہ کی قید کے بعد رہا

صنعا(پاک ترک نیوز) یمن میں اقوام متحدہ کے سکیورٹی عملے کو 18 ماہ کی قید کے بعد رہا کر دیا گیا ،اقوام متحدہ کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ۔ اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق کا کہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس نے بھی رہائی کا خیرمقدم کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ اغوا ایک غیر انسانی اور ناقابل جواز جرم ہے جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیکرٹری جنرل نے مجرموں سے جواب دہی کا مطالبہ بھی کیا، رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے تاحال یہ نہیں بتایا کہ سکیورٹی اہلکاروں کو کس نے اغوا کیا تھا۔

متحدہ عرب امارات کا حوثی باغیوں پر جوابی حملہ

یمن میں سعودی قیادت میں عسکری اتحاد نے حوثی باغیوں کے مختلف ٹارگٹ کا فضائی حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا۔ حملے میں عام شہریوں کے علاوہ حوثی باغیوں کا ایک جنرل بھی ہلاک ہوگیا۔ حملہ متحدہ عرب امارات کی تیل کی تنصیبات کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنائے جانےکے بعد کیا گیا ہے۔ فضائی حملہ باغیوں کے زیر قبضہ دار الحکومت صنعا میں کیا گیا جس میں دو درجن افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ابوظہبی حملے کے بعد علاقائی کشیدگی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ ابوظہبی پر حوثی ڈرون اور میزائل حملےمیں تین افراد ہلاک…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More