ترکیہ میں یوم فتح کی صدسالہ تقریبات کا آغاز ،صدر اردوان کی مصطفی کمال اتاترک کے مزارپر حاضری
انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں یوم فتح کی صد سالہ تقریبات کا آغاز ہوگیا ۔یہ دن باضابطہ طور پر فتح اور ترک مسلح افواج کے دن کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس سال یہ دن فتح کی صد سالہ تقریبات کی مناسبت سے اور بھی اہمیت کا حامل ہے۔
ترکیہ کے صوبے اناطالیہ میں یونان کے تسلط سے آزاد کروانے کیلئے 1922میں لڑی جا نے والی ڈملوپینار کی جنگ میں 30اگست کو فتح حاصل کرنے کی یاد میں ہر سال یوم فتح منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر ملک میں بھر میں پریڈ اور تقاریب کے دوران سڑکوں کو جھنڈوں سے سجایا گیا۔ تقریبات کے سلسلے میں…