ترکیہ صدارتی الیکشن کا دوسرا راؤنڈ 15لاکھ ووٹ ڈالے جا چکے ہیں۔ سپریم الیکشن کونسل
انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکی کے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے تقریباً 1.5 ملین لوگوں نے بیرون ملک اپنے ووٹ ڈال لئے ہیں۔ جو پہلے مرحلے میں ووٹوں کی تعداد کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
سپریم الیکشن کونسل (وائی ایس کے) کی معلومات کے مطابق، پیر کی شب تک 1,500,026 افراد نے بیرون ملک ووٹ ڈالے ہیں۔بیرون ملک مقیم ترک شہریوں کی ووٹنگ 20 مئی کو ملک کے غیر ملکی مشنز اور کسٹم گیٹس پر شروع ہوئی۔اوورسیز ووٹنگ 24 مئی تک جاری رہے گی۔ تاہم اس کے بعد جو لوگ کسٹم گیٹس پر ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں وہ 28 مئی کو شام 5 بجے…