براؤزنگ ٹیگ

#zamanpark

تحریک انصاف نے پنجاب انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم پر پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں عام انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا۔پارلیمانی بورڈ کی سربراہی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کریں گے۔ پارلیمانی بورڈ میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما، پنجاب کے تمام ریجنز کے صدر اور جنرل سیکرٹری بھی شامل ہوں گے۔ قبل ازیں سابق وزیراعظم عمران خان ممکنہ امیدواروں کے انٹر ویوز اکیلے کررہے تھے، پی پی 113 تک کے ممکنہ امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلیے گئے ہیں۔

عمران خان پیشی کیلئے لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پیشی کے لئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ممکنہ طور پر لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کیلئے زمان پارک سے روانہ ہوئے جو اب عدالت پہنچ چکے ہیں۔سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے اوپر قائم 121 مقدمات کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ جسٹس طارق سلیم شیخ…

انتخابات میں کامیاب ہوا تو قتل کی سازش کرنیوالوں کا محاسبہ کرونگا: عمران خان

لاہور: (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کو پتا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے پھر بھی میری سکیورٹی کا انتظام نہیں کیا جارہا، اگلے انتخابات میں کامیاب ہوا تو اپنے قتل کی سازش بنانے والوں کا محاسبہ کروں گا۔ عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کہا حکومت کو پتا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے پھر بھی میری سکیورٹی کا انتظام نہیں کیا جارہا، اگلے انتخابات میں کامیاب ہوا تو اپنے قتل کی سازش بنانے…

حکومت انتشار پھیلارہی ہے اور اس کا مقصد الیکشن کو روکنا ہے،عمران خان

لاہور (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت انتشار پھیلارہی ہے اور اس کا مقصد الیکشن کو روکنا ہے۔اوورسیز پاکستانی دنیا میں جاکر انسانی حقوق کی تنظیموں اور سیاست دانوں کو بتائیں کہ پاکستان میں کس طرح انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔ لاہور میں ویڈیو خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 30 اپریل کو الیکشن ہونے ہیں لیکن موجودہ حکومت الیکشن کی فضا ہی بننے نہیں دے رہی، ہماری انتخابی ریلی پر حملہ کرکے ظل شاہ کو شہید کردیا گیا، مینار…

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نیب طلب

لاہور(پاک ترک نیوز)سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران کی اہلیہ کو نیب نے توشہ خانہ کیس میں طلب کرلیا ۔ نیب کی ٹیم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نوٹس دینے زمان پارک پہنچ گئی، بشریٰ بی بی کو 21 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔ اس سے قبل طلبی کا نوٹس عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ اور چک شہزاد اسلام آباد کے گھر پر بھیجا گیا تھا۔توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کے لیے قومی احتساب بیورو نے عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو 9 مارچ کو راولپنڈی آفس میں طلب کیا تھا۔ نوٹس میں…

نگران پنجاب حکومت کا زمان پارک واقعہ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) گران پنجاب حکومت نے زمان پارک واقعہ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔ پنجاب حکومت نے زمان پارک واقعے کی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ نگراں وزیراعلیٰ نے پولیس کو فری ہینڈ دے دیا ہے۔ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہر صورت رٹ آف دی گورنمنٹ قائم کریں گے اور میں اپنی پولیس کے ساتھ کھڑا ہوں، پولیس کو دو مرتبہ گیٹ سے واپس آنے کا کہا تھا کیونکہ میں کسی صورت خون خرابا نہیں چاہتا تھا۔ پولیس کی ایک گاڑی کو کنال…

عمر ان خان توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی عدالت میں پیش، حاضری لگوا کر جانے کی اجازات

اسلام آبا(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان توشہ خانہ فوجداری کیس میں اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہونے بعد حاضری لگوا کر واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔ توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ ظفر اقبال کر رہے ہیں، خواجہ حارث نے اپنے دلائل میں کہا عمران خان کو سکیورٹی کی جانب سے روکا جا رہا ہے، شیلنگ کی جا رہی ہے، جج ظفر اقبال نے کہا میں انتظار کرنے کو تیار ہوں، ایسا نہیں کہ میں کہوں کہ ساڑھے 3 بج گئے تو بات…

پی ٹی آئی کی عوام کو ملک بھر میں احتجاج کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے عوام کو پورے ملک میں احتجاج کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کردی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کاکہنا ہے کہ عوام ملک بھر میں احتجاج کیلئے تیار رہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اجازت ملے گی احتجاج کیا جائے گا ۔

عدالتی حکم پر زمان پارک سرچ آپریشن کے لیے گئے،آئی جی پنجاب

لاہور(پاک ترک نیوز) آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم پر زمان پارک سرچ آپریشن کے لیے گئے۔ نگران صوبائی وزیراطلاعات عامر میر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ عدالت نے تفتیش کا عمل روکنے کا حکم نہیں دیا اس پر شکرگزار ہیں، زمان پارک آپریشن میں لیڈی پولیس اہلکار ہمارے ساتھ موجود تھیں، ہم نے جدید ترین سسٹم کے باعث شرپسند عناصر کی لسٹ تیار کی، عدالتی حکم پر زمان پارک سرچ آپریشن کے لیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ زمان پارک آپریشن…

پولیس نے عدالتی احکامات کو روندتے ہوئے عمران خان کی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا،اسد عمر

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ پولیس نے عدالتی احکامات کو روندتے ہوئے عمران خان کی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا۔تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھ دیا۔اسد عمر نے معاملے سپریم کورٹ میں اٹھاتے ہوئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھا ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت عمران خان کو نشانِ انتقام بنانا چاہتی ہے،عمران خان عدالت میں پیشی کے لئے اسلام آباد آ رہے ہیں۔ خط کے مطابق عدالتی احکامات کی تعظیم میں عمران خان لاہور…

عمران خان کا قافلہ موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد پر پھنس گیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا قافلہ موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد پر پھنس گیا ہے۔ کارکنوں کی شدید نعرے بازی جاری ہے۔ ان کے پاس ڈنڈے ہیں۔ پولیس کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے کہ صرف عمران خان اسلام آباد میں داخل ہوں اور ان کے ساتھ موجود یا دیگر علاقوں سے آنے والے پی ٹی آئی کارکن اسلام آباد میں داخل نہ ہونے پائیں۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیخلاف درج توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت اسلام آباد کچہری کے بجائے سیکٹر…

واضح ہو گیا حکومت گرفتار کرنا چاہتی ہے ،میرے گھرپر حملہ کردیا جہاں بشری بیگم اکیلی ہیں،عمران خان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ یہ واضح ہو گیا ہے کہ حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے، پولیس نے میرے گھر پر حملہ کر دیا جہاں بشریٰ بیگم اکیلی ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میرے تمام مقدمات میں ضمانت حاصل کرنے کے باوجود اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے۔ ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا پنجاب پولیس نے زمان…

زمان پارک آپریشن؛ پولیس عمران خان کے گھر کے دروازے توڑ کر اندر داخل

لاہور (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد روانہ ہوتے ہی پولیس نے زمان پارک میں آپریشن شروع کردیا ۔پولیس عمران خان کے گھر کے دروازے توڑ کر اندر داخل ہوگئی ۔آپریشن کے دوران پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا اور کیمپس اکھاڑ پھینکے۔سی سی پی او لاہور خود کارروائی کی نگرانی کر رہے ہیں۔ پولیس عمران خان کے گھر کے دروازے توڑ کر اندر داخل ہوگئی۔ پولیس کے ساتھ واٹر کینن، بلڈوزر اور قیدیوں کی وین ہے۔ پولیس نے کرین کی مدد سے پی ٹی آئی کے…

پولیس کا زمان پارک میں آپریشن ، متعدد پی ٹی آئی کارکن گرفتار

لاہور (پاک ترک نیوز ) سابق وزیراعظم اور چیئرمین طہکدٹہپ عمران خان کے اسلام آباد روانہ ہونے بعد زمان پارک لاہورپولیس نے آپریشن شروع کردیا ، آپریشن کے دوران متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔پولیس کی بھاری نفری زمان پارک پہنچ گئی ہے جبکہ پولیس کی قیدیوں کو لے جانے والی وین اور واٹر کینن کو بھی کینال روڈ پر پہنچا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں مال روڈ انڈر پاس کو کنٹینر اور بیریئر لگا کر بند کر دیا گیا ہے جبکہ دھرم پورہ، ریلوے پھاٹک اور گڑھی شاہو جانے والے راستے بھی بند…

عمران خان کا قافلہ اسلام آباد کی جانب رواں دواں

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا قافلہ توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد پیشی کیلئے رواں دواں ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا قافلہ کچھ دیر میں اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب پہنچ جائے گا۔ اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان زمان پارک لاہور سے توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد پیشی کے لئے روانہ ہوئے ۔ عمران خان بلٹ پروف گاڑی میں زمان پارک سے روانہ ہوئے ہیں، ان کے ہمراہ ان کا پرسنل سیکیورٹی اسٹاف اور گلگت بلتستان کے پولیس کمانڈوزبھی ہیں۔ پی ٹی…

عمران خان کے توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتاری معطل ،گرفتاری سے روک دیا گیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے توشہ خانہ کیس میں وارنٹ معطل  کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت کے روبرو عمران خان کے وکیل خواجہ حارث، بیرسٹر گوہر پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز بھی کمرہ عدالت میں موجود رہے۔ عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں جاری سیشن کورٹ کے وارنٹ گرفتاری کے لیے دائر درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔ لاہور سے ہی عمران خان کی…

آئی جی پنجاب سے معاملات طے پاگئے، پولیس عمران خان کو سیکیورٹی دینے پر تیار ہے، فواد چوہدری

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری سے ملاقات ہوئی ہے، ہمارے معاملات طے پا چکے ہیں، آج عدالت میں پیش کرینگے۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور میں آج امن لاہور ہائیکورٹ کی وجہ سے ہے، جسٹس طارق سلیم شیخ کو اسکا تمام کریڈٹ جاتا ہے، عدالتی حکم پر رات کو ہماری ملاقات ہوئی، آج جو حل تلاش کیا عدالت میں بتائیں گے۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ…

عمران خان کا آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آج لاہورہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 9مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کردی ہیں، زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ تک سیکیورٹی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخوس میں استدعا کی گئی ہے کہ ضمانت کے لیے زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ تک تحفظ دیا جائے، عمران خان کی تمام درخواستوں کی سماعت آج ہی کی جائے۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک آپریشن روکنے کے…

لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک آپریشن روکنے کے حکم میں 3 بجے تک توسیع کردی

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک آپریشن روکنے کے حکم میں 3 بجے تک توسیع کر دی۔پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری نے لاہور میں آپریشن رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں زمان پارک کے باہر پولیس آپریشن روکنے سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت کا آغاز ہوگیا، آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ہم نے کسی علاقے کو نو گو ایریا نہیں بنانا، عدالت نے کہا کہ یہ مسائل اس لئے ہورہے ہیں ہم قوائد پر نہیں ہیں، صرف رولز کو فالو کریں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر…

لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک آپریشن روکنے کے حکم میں کل تک توسیع کردی

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے عمران کی گرفتاری کیخلاف زمان پارک میں آپریشن روکنے کے حکم میں کل تک توسیع کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے زمان پارک میں پولیس آپریشن روکنے کیلئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی ۔فواد چودھری کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ انکوائری طلب ہے کہ دونوں طرف سے بدنیتی شامل تھی یانہیں،جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More