براؤزنگ ٹیگ

#zamanpark

لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک آپریشن فوری روکنے کا حکم دیدیا

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے کل صبح دس بجے تک عمران خان کی گرفتاری کےلیے زمان پارک میں پولیس آپریشن فوری طور پر روکنے کا حکم دے دیا۔ ہائیکورٹ میں زمان پارک میں پولیس آپریشن روکنے کے لیے فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب شان گل عدالت میں پیش ہوئے۔ عمران خان کے وکیل نے کہا کہ میں عمران خان کا دفاع نہیں کر رہا لیکن جو زمان پارک کے باہر ہو رہا ہے وہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جنگی زون بن چکا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ جب تک اسلام آباد ہائیکورٹ کے کوئی…

یاسمین راشد اور اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

لاہور(پاک ترک نیوز) پی ٹی آئی رہنمائوں سابق وزیر صحت یاسمین راشد اور سابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی آڈیو منظر عام پر آ گئی ۔ یاسمین راشد اور اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو میں دونوں رہنما عمران خان کی گرفتاری کو لے کر گفتگو کررہے ہیں۔ مبینہ آڈیو میں یاسمین راشد نے اعجاز شاہ سے کہا کہ خان صاحب نے اس وقت کہا ہے کہ سارے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو فون کرو۔ اس پر اعجاز شاہ نے جواب دیا کہ ہم کر رہے ہیں، پھر یاسمین راشد نے عمران خان کی ہدایات سابق وزیر کو دیتے ہوئے بتایا کہ عمران خان…

کرکٹ بورڈ کا پاکستان سپر لیگ 8کے کوالیفائر میچ کے حوالے سے اہم اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ سیزن 8کے حوالے سے اہم اعلان کردیا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لاہور میں کشیدگی کے باوجود پہلا کوالیفائر لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان شیڈول کے مطابق کروانے کا اعلان کردیا۔لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان میچ آج شام 7 بجے شیڈول ہے۔ یاد گزشتہ روز لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیموں کے شیڈول پریکٹس سیشن منسوخ کردیے گئے تھے۔ لاہور کے مال روڈ واقع نجی ہوٹل میں…

عمران خان نے تحریری یقین دہانی کروادی

لاہور(پاک ترک نیوز) عمران خان نے عدالت 18مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کی تحریری یقین دہانی کروا دی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کی تحریری یقین دہانی کرادی ہے۔ فرخ حبیب نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کی شورٹی انڈرٹیکنگ لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر اشتیاق اے خان کے حوالے کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شورٹی انڈر ٹیکنگ کوڈ آف کرمنل پروسیجر سیکشن 76 کے تحت دی…

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری ،زمان پارک میں پولیس اورپی ٹی آئی کارکنوں میں جھڑپیں جاری

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظماور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران کی ممکنہ گرفتاری ،زمان پارک کے باہر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھڑپیں جاری ہیں ۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر زمان پارک میں پی ٹی آئی اور پولیس آمنے سامنے ہیں۔ صبح ایک بار پھر پی ٹی آئی اور پولیس اہلکاروں میں تصادم ہوا۔ زمان پارک اورقریبی علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔ مال روڈ کے اطراف واقع تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا ہے جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی…

عمران خان کے وارنٹ منسوخی کی درخواست پر آج سماعت کی استدعا مسترد

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے عمران خان کی درخواست ضمانت کی فوری استدعا مسترد کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران کے وارنٹ منسوخی کی درخواست پر آج سماعت کی استدعا مسترد کردی گئی۔ عمران خان کی درخواست پر کل رجسٹرآفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت ہو گی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سماعت کریں گے ۔ دوسری جانب سے زمان پارک میں پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی ۔پی ٹی آئی کارکن اور پولیس آمنے سامنے ہیں ۔ زمان پارک کی ہیلی کاپٹر سے فضائی…

آپ نے ثابت کرنا عمران خان کے بغیر بھی یہ قوم جدوجہد کرے گی،عمران خان

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آپ نے ثابت کرنا ہے کہ عمران خان کے بغیر بھی یہ قوم جدوجہد کرے گی۔مجھے قتل یا جیل میں ڈال دیا گیا تو عوام نے جدوجہد جاری رکھنی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنے حقوق اور حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد کرنی ہے اور باہر نکلنا ہے، میں آپ کی جنگ لڑ رہا ہوں ، مجھے کچھ ہوا یا جیل بھیجا گیا یا ماردیتے ہیں تو آپ نے ثابت کرنا ہے کہ عمران خان کے بغیر بھی یہ قوم جدوجہد…

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری ،پولیس اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف آئی عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کیلئے پولیس نے زمان پارک کو گھیر لیا، کارکنان نے بھی پوزیشن سنبھال لی ہے۔پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو منتشر کر نے کے لیے واٹر کینن کا استعمال شروع کردیا۔پولیس کی بکتربندگاڑی بھی زمان پارک پہنچی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم وارنٹ کی تعمیل کرانے زمان پارک پہنچ گئی۔پولیس کی بھاری نفری نے زمان پارک کو گھیر لیا…

عمران خان کامیاب ریلی پر اہلِ لاہور کے مشکور

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اورچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کامیاب ریلی پر اہلِ لاہور کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لکھا کہ اہلِ لاہور، خصوصاً 7 گھنٹوں تک ہماری ریلی کے ساتھ پیدل چلنے والے لوگوں کاشکریہ ادا کرتا ہوں، یہی وجہ ہے کہ مجرموں کا گروہ اور ان کے سرپرست ہم سے اتنے خوفزدہ ہیں۔ سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہ دینے یا ہماری ریلی کی راہ میں روڑے اٹکانے کے علاوہ مجرموں کا گروہ ہمارے خلاف جھوٹے مقدمےقائم…

کیا علی بلال المعروف ضلِ شاہ کو قتل کیا گیا؟

(تحریر میاں افتخاررامے) بدھ کے روز میری آفس سے چھٹی تھی کیونکے میری بھابی چند ماہ سے برین ٹیومر کے خطرناک مرض کا شکار ہیں تو چیک اپ کے لیے میں نے سرجی میڈ اسپتال کے نامور پروفیسر منظور صاحب سے بدھ کا ہی ٹائم لیا ہوا تھا ۔ پروفیسر صاحب کا اسپتال ظفر علی خان روڈ پر واقع ہے شام کے وقت ہم گھر سے اسپتال کے لیے نکلے تو مال روڈ پر ٹریفک کا رش معمول سے زیادہ تھا ، بہت دیر ہم ٹریفک میں پھنسے رہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مجھے علم تھا کے تحریک انصاف کی…

عمران خان کی گرفتاری کیلئے کوئٹہ پولیس لاہورپہنچ گئی

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران کی گرفتاری کیلئے کوئٹہ پولیس لاہور پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ٹیم کوئٹہ جوڈیشل مجسٹریٹ سے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کرلاہور آئی ہے۔عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کرایس پی سٹی ندیم ٹیم کے ہمراہ لاہور پہنچ گئے۔ ایس پی سٹی ندیم احمد کی ٹیم میں ڈی ایس پی عبدالستار اچکزئی اور سب انسپکٹر ملک حمید شامل ہیں۔ یاد رہے کہ کوئٹہ کی عدالت نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ…

تحریک انصاف کے کارکن کی موت، عمران خان سمیت دیگر پر 302 کا مقدمہ درج

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگررہنماؤں کیخلاف دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ ڈی ایس پی صابر علی کی مدعیت میں لاہورکے تھانہ ریس کورس میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں عمران خان، فرخ حبیب، اعجاز چوہدری، حسان نیازی، حماد اظہر، فواد چوہدری اور محمود الرشید کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی، پولیس افسران پر حملہ، سڑک بلاک کرنے سمیت دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر میں کہا…

پی ٹی آئی کی ریلی: پولیس نے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کر دیں

لاہور(پاک ترک نیوز) پولیس نے لاہورکے مال روڈ پر پی ٹی آئی کی ریلی میں شرکت کرنیوالے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردی ہیں ۔لاہور پولیس کی جانب سے واٹر کینن اور بھاری نفری بھی موقع پر پہنچا دی گئی ہے۔ تحریک انصاف کی ریلی روکنے کے لیے مال روڈ پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے، کینال روڈ سے زمان پارک کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دئیے گئے۔پولیس کی جانب سے زمان پارک کینال روڈ سے تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ لاہور میں تحریک انصاف نے آج ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہوا…

عمران خان آج انتخابی مہم کے حوالے سے اہم خطاب کریں گے

لاہور (پاک ترک نیوز )سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج انتخابی مہم کے حوالے سے اہم خطاب کریں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج سے انتخابی مہم کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے ، عمران خان آج انتخابی مہم کے حوالے سے اہم خطاب کریں گے ، عمران خان کا خطاب لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بڑی سکرینوں پر دکھایا جائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے دعوی کیا ہے کہ انہیں قتل کرنے کا دوسرا منصوبہ بھی…

عمران خان نے لیگل ٹیم کو مرکزی قیادت کی رہائی کا ٹاسک سونپ دیا

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین عمران خان نے پارٹی قیادت اور لیگل ٹیم کو مرکزی قیادت کی رہائی کا ٹاسک سونپ دیا ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اہم فیصلوں میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کا ہونا پارٹی کے لیے انتہائی اہم ہے ۔ پارٹی امور کے اہم فیصلوں میں عمران خان کو گرفتار مرکزی قیادت کی یاد ستانے لگی ۔تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے اہم ارکان جیل بھرو تحریک کے تحت جیلوں میں ہیں۔ عمران خان شاہ محمود قریشی ، اسد عمر ، زلفی بخاری اعظم سواتی و دیگر کے بغیر فیصلوں میں…

عمران خان سے چودھری پرویز الہٰی کی ملاقات، جیل بھرو تحریک کی حمایت کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ملاقات ہوئی ۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں سیاسی صورتحال، جیل بھرو تحریک اور عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے عدلیہ کے خلاف چلائی جانے مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اس کے علاوہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اعلان کردہ جیل بھرو تحریک کی مکمل حمایت کا…

عمران خان نے بدھ سے جیل بھرو تحریک کا اعلان کر دیا

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بدھ سے جیل بھرو تحریک کا اعلان کر دیا۔ کارکنوں سے ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پہلے لاہور پھر دوسرے بڑے شہروں میں جیل بھریں گے، قوم خوف کے بُت کو توڑ دے، یہ فرعون کی طرح ڈراتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی اور معاشی عدم استحکام کی وجہ سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے سرمایہ نکالنا شروع کردیا ہے جو تشویشناک بات ہے۔ عمران خان نے کہا کہ یہ کچھ بھی کر…

عمران خان کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بجائے سابق ارکان قومی اسمبلی ہی انتخابات لڑیں گے ، الیکشن کمیشن نے 33 ضمنی انتخابات کے حلقوں میں 16 مارچ کو الیکشن شیڈول جاری کر رکھا ہے۔سابقہ ارکان کو ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف نے سابقہ ارکان کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ پہلے فیصلہ ہوا تھا کہ…

تحریک انصاف کا الیکشن کرائو تحریک کے تحت دوبارہ سڑکوں پر آنے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا الیکشن کراؤ تحریک کے تحت پھر سے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کر لیا۔ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کے لیے پارٹی کو ہدایت کر دی ہے۔پارٹی چیئرمین ڈاکٹرز سے اجازت ملنے کے بعد میدان میں اتریں گے فرخ حبیب نے کہا کہ جب بھی انتخابات ہوئے تحریک انصاف بھاری اکثریت سے جیتے گی اور عمران خان نے پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ انتخابات سے پہلے پی ٹی آئی کا پیغام گھر گھر پہنچنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا…

فواد چودھری کی گرفتاری نے ثابت کیا کہ ملک ایک بنانا ری پبلک بن چکا ،عمران خان

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ فواد چودھری کی گرفتاری نے ثابت کیا کہ ملک ایک بنانا ری پبلک بن چکا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں عمران خان نے فواد چودھری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری کو چیف الیکشن کمشنر پر تنقید کی وجہ سے گرفتار کیا گیا، فواد چودھری کی گرفتاری نے ثابت کیا کہ ملک ایک بنانا ری پبلک بن چکا ہے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1618157192263368704 عمران خان نے ٹوئٹر…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More