براؤزنگ ٹیگ

#zamanpark

عمران خان نے راجن پور ضمنی انتخاب خو د لڑنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے راجن پور ضمنی الیکشن خود لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے، پارٹی قیادت نے تجویز دی کہ خالی نشست پر عمران خان الیکشن لڑیں۔واضح رہے کہ یہ نشست سردار جعفر لغاری کے انتقال سے خالی ہوئی ہے۔ سردار جعفر خان لغاری جام پور کے حلقہ این اے 193 سے منتخب ہوئے تھے۔ 2018 کے الیکشن میں انہوں نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کی تھی۔

ملک میں قانون کی بالادستی ناگزیر ہے،عمران خان

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہے ملک میں قانون کی بالادستی ناگزیر ہے اس کے بغیر اہم ٹاسک حاصل نہیں کئے جا سکتے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے لاہور میں پنجاب پولیس کے سابق آئی جیز نے زمان پارک میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سابق آئی جیز شوکت جاوید ، چودھری یعقوب، خواجہ خالد فاروق اور طارق پرویز شریک ہوئے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری اور حسان خاور بھی اس موقع پر موجود تھے۔ عمران خان نے دوران ملاقات گفتگو کرتے…

آئندہ انتخابات میں دیرینہ و نظریاتی کارکنان نظر انداز نہیں ہوں گے،عمران خان

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں دیرینہ و نظریاتی کارکنان نظر انداز نہیں ہوں گے۔مسائل کا واحد حل شفاف اور جلد انتخابات ہیں۔کارکنوں کی انصاف کے لیے جدوجہد ہمیشہ تاریخ کا حصہ رہے گی۔ عمران خان سے پارٹی کارکنان نے زمان پارک لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر عمران خان نے کارکنان کو پارٹی کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کارکنان نشیب و فراز میں ساتھ کھڑے رہے اور کارکنوں نے نظریئے کا ساتھ دیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ…

دو بدمعاش خاندانوں کی لوٹ مار نے دس برسوں میں قرض چار گنا بڑھا دیا،عمران

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اورچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ دو بدمعاش خاندانوں اور ان کے ساتھیوں کی لوٹ مار نے دس برسوں میں قرض چار گنا بڑھا دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ این آر او ون اس قوم کو بہت مہنگا پڑا لیکن این آر او ٹو اس سے بھی شرمناک ہے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 11 سو ارب روپے کی کرپشن کے کیسز کو استثنیٰ دیا جا رہا ہے جو دن دیہاڑے ڈکیتی ہے۔

عمران خان راولپنڈی جانے کیلئے زمان پارک سے روانہ

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان راولپنڈی جانے کیلئے زمان پارک سے ایئر پورٹ کیلئے روانہ ہو گئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی روانگی کے وقت زمان پارک سے لیکر ایئر پورٹ تک سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے ۔عمران خان روالپنڈی میں لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور سے بذریعہ ہوائی جہاز راولپنڈی کیلئے روانہ ہوئے۔

صدر مملکت عارف علوی عمران خان سے ملاقات کیلئے لاہور پہنچ گئے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی عمران خان سے ملاقات کیلئے لاہور پہنچ گئے۔صدر مملکت عارف علوی چیئرمین پی ٹی آئی عمران سے زمان پارک میں ملاقات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے نئے آرمی چیف کی سمری ارسال کیے جانے کے بعد صدر مملکت عارف علوی لاہور روانہ ہوئے تھے۔ نور خان ایئربیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے صدر کی روانگی کے سیکیورٹی اقدامات کیے گئے۔ دوسری جانب، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر ایوان صدر سیکریٹریٹ کو…

عمران خان کی ٹانگوں پر لگی پٹیاں اور پلستر کھولنے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز ) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ٹانگوں پر لگی پٹیاں اور پلستر کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ عمران خان کی راولپنڈی روانگی سے قبل ڈاکٹر کی ٹیم زمان پارک پہنچ گئی ۔ڈاکٹرز کچھ دیر میں زخم کا معائنہ کرکے پٹیاں کھول دیں گے ۔ سابق وزیراعظم عمران خان 26 نومبر کو لاہور سے راولپنڈی روانہ ہوجائیں گے۔ ڈاکٹر خالد نیازی اور ڈاکٹر الیاس عمران خان کا طبی معائنہ کریں گے ۔ ہوپ سنٹر بحالی معذوراں کے سربراہ ڈاکٹر خالد نیازی، پروفیسر ڈاکٹر سہیل نیازی بریسز کا سائز لیں گے۔…

عمران خان نے 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے دی

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے پتہ ہے کہ راولپنڈی میں میری جان کو خطرہ ہے۔ 26 نومبر کو کارکن راولپنڈی پہنچیں میں وہاں خود مارچ کی قیادت کروں گا۔ راولپنڈی کی تحصیل روات میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ پارٹی ورکر تیاری کر لیں، ساری قوم کو دعوت دے رہا ہوں، سب نے 26 نومبر کو راولپنڈی آنا ہے۔ یہ تحریک نہیں رکے گی، صاف اور شفاف الیکشن ملکی مسائل کا واحد حل ہے۔ پی ٹی آئی چیئر مین نے…

آرمی چیف سے میری لاہور میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی: عمران خان

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے میری لاہور میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔مسلح افواج کے سربراہ کی تعیناتی چیف جسٹس سپریم کورٹ کی طرح ہونی چاہیے۔ سینئر صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کے سربراہ کی تعیناتی چیف جسٹس سپریم کورٹ کی طرح ہونی چاہیے،آرمی چیف سے میری لاہور میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی، صدر عارف علوی کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کا ایجنڈا جلد شفاف انتخابات…

حقیقی آزادی کی منزل دور نہیں: عمران خان

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی کی منزل زیادہ دور نہیں،صرف اور صرف صاف شفاف انتخابات چاہتے ہیں ۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت لاہور زمان پارک میں غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت اور مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف صرف اور صرف صاف شفاف انتخابات چاہتی ہے، حقیقی آزادی کی منزل اب…

عمران خان کے دونوں صاحبزادے لندن روانہ

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کے دونوں صاحبزادے قاسم اور سلیمان لندن روانہ ہو گئے ۔ عمران خان کے دونوں صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک سے روانگی کے وقت سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ عمران خان کے دونوں بیٹے اپنے والد پر قاتلانہ حملے کے بعد ملنے 10 نومبر کو پاکستان آئے تھے، سابق وزیراعظم پر 3 نومبر کو وزیرآباد میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ زخمی ہوئے تھے۔

واحد مطالبہ صاف اور منصفانہ انتخابات ہیں،عمران خان

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا واحد مطالبہ صاف اور منصفانہ انتخابات ہیں۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور لانگ مارچ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا کی سطح پر کارکنان کو زیادہ سے زیادہ منظم کیا جائے۔ وفاق کی جانب سے گورنر راج اور وزیر داخلہ کے بیانات پر…

عمران خان کی سکیورٹی میں اضافہ ،حفاظتی دیوار بنا دی گئی

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی خدشات کے باعث سکیورٹی سخت کردی گئی ۔رہائش گاہ کے باہر حفاظتی دیوار بھی بنا دی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر زمان پارک کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی ریت کے تھیلوں کی چیک پوسٹیں قائم کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کرتے ہوئے زمان پارک میں سکیورٹی کے لیے مزید کیمرے نصب کردیے گئے ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان کو سپیشل برانچ کی جانب سے سکیورٹی الرٹ کے بعد زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ کے باہر مزید سکیورٹی اقدامات کیے…

عمران خان کے دونوں بیٹے والد کی عیادت کیلئے لاہورپہنچ گئے

لاہور (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے دونوں بیٹے قاسم اور سلمان اپنے والد کی عیادت کیلئے لاہورپہنچ گئے ۔قاسم اور سلمان اپنے والد کی عیادت کے لیے ان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچے جہاں ان کا کہنا تھا آپ پر حملے کی خبر نے پریشان کر دیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 3 نومبر کو وزیر آباد میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے تھے۔فائرنگ کے واقعے کے بعد عمران خان نے لندن میں موجود اپنے بیٹوں سے ٹیلی فون پر بھی رابطہ کیا تھا اور…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More