براؤزنگ ٹیگ

#zulifqaralibhuttoo

وزیراعظم کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 45 ویں برسی پر خراج عقیدت

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 45 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری روایات کے فروغ میں ذوالفقار علی بھٹو نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ۔ذوالفقار علی بھٹو کی کاوشوں کی وجہ سے پاکستان کو 1973 کا آئین ملا جس پر تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق کیا ۔ سپریم کورٹ نے اپنے حالیہ فیصلے میں ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی جد وجہد کی حقیقت پر مہر ثبت کی۔پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری روایات کے…

بھٹو کیس میں فیئر ٹرائل کے حق پر عمل نہیں کیا گیا، سپریم کورٹ کی صدارتی ریفرنس پر رائے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو کیس سے متعلق صدارتی ریفرنس پر چیف جسٹس پاکستان نے قاضی فائز عیسیٰ نے رائے سنا دی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رائے سناتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی رائے اس معاملے پر متفقہ ہے، ہم ججز پابند ہیں کہ قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ ریفرنس میں 5 سوالات اٹھائے گئے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو کو فیئر ٹرائل کا موقع نہیں ملا، بھٹو کے ٹرائل میں بنیادی حق پر عمل نہیں کیا گیا، یہ معاملہ مفاد عامہ کا ہے، تفصیلی رائے بعد میں…

بھٹو کے قاتل ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے جج صاحبان تھے، بلاول بھٹو

لاہور(پاک تر ک نیوز) پاکستانپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہاہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے قاتل ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے جج صاحبان تھے لیکن آج کے بعد کوئی بھی وزیر اعظم بنے ان کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جاوید اقبال آڈیٹوریم میں پاکستان کے آئین بننے کی 50 سالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے کہ وہ لیڈر جو مسلم اُمّہ کا ترجمان تھا وہ اسی لاہور میں تھا۔ اسی نے سمجھایا کہ جو آپ کے پاس تیل ہے وہ ناصرف کمائی کا ذریعہ ہے بلکہ…

سپریم کورٹ میں ذوالفقار بھٹو کے قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس کی براہ راست سماعت جاری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ میں 11 سال بعد سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت جاری ہے جسے براہ راست نشر کیا جا رہا ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 9 رکنی لارجر بنچ سابق وزیراعظم سے متعلق ریفرنس کی سماعت کر رہا ہے۔ لارجر بنچ میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل ہیں۔ سماعت کے موقع پر سابق…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More