نیٹو میں شمولیت کیلئے وقتی طور پر ترکیہ سے بات چیت معطل کر دی جائے، فن لینڈ کے وزیر خارجہ کی تجویز

ہیلسنکی (پاک ترک نیوز)
فن لینڈ کے وزیر خارجہ پیکا ہاوسٹو نے تجویز کیا ہے کہ نارڈک ممالک کی نیٹو میں شمولیت کے لیے فن لینڈ، سویڈن اور ترکی کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کو وقتی طور پر معطل کر دینا چاہیے۔
ہاوسٹو نے منگل کو کہا کہ انقرہ اور سٹاک ہوم کے درمیان ہفتے کے روز سویڈن کے دارالحکومت میں ایک افسوسناک واقعہ کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان بات چیت کو روک دیا جانا چاہئے۔معاملات ٹھیک ہونے کے بعد گفتگو دوبارہ شروع کرنا بہتر ہے ۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ سویڈن کے انقرہ سے مثبت جواب حاصل کرنے کے امکانات کم ہوتے جارہے ہیں۔ ایسے میںفن لینڈ کو "سویڈن کے بغیر نیٹو میں شمولیت پر غور کرنا چاہیے۔”
فنش وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں صورت حال کا اندازہ لگانا ہے، کیا کچھ ایسا ہوا ہے جو طویل مدت میں سویڈن کو آگے بڑھنے سے روکے گا۔مگرابھی اس پر کوئی پوزیشن لینا بہت جلدی ہوگا۔ ہمارا پہلا آپشن مشترکہ درخواست کی قبولیت ہے۔ اورمیرا اپنا اندازہ ہے کہ ترکیہ کی منظوری حاصل کرنے میں تاخیر ہو گی اور یہ صورتحال یقینی طور پر مئی کے وسط میں ترک انتخابات تک رہے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More