پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج بھرپور مشقیں کریں گی

 

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے بقیہ 3 میچز کیلئے کراچی پہنچ گئیں۔دونوں ٹیمیں آج ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق دونوں ٹیمیں خصوصی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچی تھیں جنہیں پروٹوکول کے تحت صدارتی سیکیورٹی فراہم کی گئی۔
جہاں دونوں ٹیمیں آج سہ پہر چار بجے سے شام سات بجے تک نیشنل اسٹیڈیم پر ٹریننگ سیشن میں شرکت کریں گی، کل بھی دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 3 مئی کو تیسرا ایک روزہ میچ کھیلا جائے گا، 4 مئی آرام کا دن ہوگا، 5 مئی کوچوتھا ون ڈے انٹرنیشنل ، 6 مئی کو آرام جبکہ 7مئی کو سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے کھیلا جائے گا۔پانچ میچز کی سیریز میں قومی ٹیم کو 0-2 کی برتری حاصل ہے۔
پانچ میچز کی سیریز کے آخری تین مقابلے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے، پریکٹس سیشن اور میچز کے دوران شہر اور اسٹیڈیم کی اطرافی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور سیکورٹی کا خصوصی پلان طے کرلیا گیا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More