ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں رنز کے انبار لگانے والی ٹیمیں

آر اے شمشاد

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024کا میلہ پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے ۔ ٹی ٹونٹی میچ کی مقبولت بام عروج پر پہنچ چکی ہے ۔ بہت سے ریکارڈز بنتے اور ٹوٹتے جا رہے ہیں ۔
آج ہم ٹی ٹونٹی ورلڈ کے میچز میں رنز کے انبار لگانے والی ٹیموں کا ذکر کریں گے ۔
اس فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر سری لنکا آتی ہے جس نے 2007کے پہلے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کمزور حریف کینیا کیخلاف 6وکٹوں کے نقصان پر 260رنز بنائے تھے ۔جے سوریا نے 88رنز کی دلکش اننگز کھیلی کی تھی جبکہ سری لنکا قائد مہیلے جے وردھنے نے 65رنز بنائے تھے ۔

سری لنکا نے یہ میچ 72رنز سے جیت لیا تھا ۔یہ میچ جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں کھیلا گیا تھا ۔


اس فہرست میں دوسرے نمبر پر انگلینڈ آتا ہے جس نے سائوتھ افریقہ کیخلاف 2016کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں 8وکٹوں کے نقصان پر 230رنز بنائے تھے ۔اس میچ میں سائوتھ افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 229رنز بنائے تھے ۔ ہاشم آملہ ،جے پی ڈومنی اور کونٹن ڈی کاک نے نصف سنچریاں سکور کی تھیں ۔ انگلینڈ نے 230رنز کا ہدف 2گیندوں قبل حاصل کرلیا تھا ۔انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹ نے 83رنز بنائے تھے اور میچ آف دی میچ رہے تھے ۔یہ میچ ممئی کے وانکھنڈے سٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا ۔


تیسرے نمبر پر کسی بھی ٹیم کی جانب ورلڈ کپ کے دوران زیادہ سکور 129رنز تھا جو سائوتھ افریقہ نے انگلینڈ کیخلاف 2016میں بنایا تھا تاہم اتنے بڑے ٹوٹل کے باوجود پروٹیز یہ میچ جیتنے میں ناکام رہی تھی ۔ انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف 8وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا ۔


ٹی ٹونٹی میگا ایونٹ کے کسی بھی میچ میں چوتھے نمبر پر زیادہ سکور کرنے والی ٹیم بھارت ہے جس نے انگلینڈ کیخلاف 2007میں 4وکٹوں کے نقصان پر 218رنز بنائے تھے ۔یہ یادگار میچ ہے جس میں بھارتی بلے باز یوراج سنگھ نے سٹورٹ براڈ کو ایک ہی اوور میں 6چھکے لگائے تھے اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے ۔بھارت نے یہ میچ 18رنز سے جیتا تھا ۔یہ میچ ڈربن میں کھیلا گیا تھا ۔


جنوبی افریقہ کی ٹیم اس فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود ہے جس نے 2009کے ورلڈ کپ میں سکاٹ لینڈ کیخلاف 211رنز کا مجموعہ ترتیب دیا تھا ۔ پروٹیز نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 211رنز بنائے تھے ۔ ڈی ویلیئرز نے برق رفتار 79رنز کی اننگز کھیلی تھی ۔ سائوتھ افریقہ نے یہ میچ 130رنز سے جیتا تھا ۔یہ میچ اوول کے گرائونڈ میں کھیلا گیا تھا ۔


چھٹے نمبر پر زیادہ سکور کرنیوالی ٹیم بھارت ہے جس نے 2021کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کیخلاف 2وکٹوں کے نقصان پر 210رنز بنائے تھے ۔روہت شرما نے 74رنز کی اننگز کھیلی تھی ۔افغان ٹیم جواب میں مقررہ بیس اوورز میں 144رنز بنا سکی تھی ۔بھارت نے یہ میچ 66رنز سے اپنے نام کیا تھا ۔یہ میچ ابو ظہبی میں کھیلا گیا تھا ۔


جنوبی افریقہ اس فہرست میں ساتوں نمبر پر ہے جس نے 2016کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کیخلاف 209رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا تھا ۔پروٹیز نے افغانستان کو اس میچ میں 37رنز سے شکست سے دوچارکیا تھا ۔ یہ میچ ممبئی میں کھیلا گیا تھا ۔


اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر سائوتھ افریقہ ہی ہے جس نے 2007کے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف 208رنز بنائے تھے ۔ اس میچ میں ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل نے شاندار سنچری سکور کی تھی اور ویسٹ انڈیز نے 205رنز بنائے تھے تاہم وہ میچ جیتنے میں ناکام رہےتھے ۔ سائوتھ افریقہ نے مطلوبہ ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا ۔میچ میں شکست کے باوجود شاندار سنچری پر کرس گیل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا ۔ یہ میچ جوہانسبرگ میں کھیلا گیا تھا ۔


ویسٹ انڈیز اس فہرست میں نویں نمبر پر موجود ہے جس نے سائوتھ افریقہ کیخلاف 205رنز کا مجموعہ ترتیب دیا تاہم وہ کرس گیل کی سنچری کے باوجود یہ میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ۔ سائوتھ نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے میچ 8وکٹوں سے جیت لیا تھا ۔ یہ میچ جوہانسبرگ میں کھیلا گیا تھا ۔


دسویں نمبر پر اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کا ہی نام آتا ہے جس نے آسٹریلیا کیخلاف 2012کے ٹی ٹونی ورلڈ کپ میں 205رنز بنائے تھے ۔کرس گیل نے ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے 74رنز کی دلکش اننگز کھیلی تھی ۔ آسٹریلیا کو اس میچ میں 74رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا یہ میچ سری لنکن شہرکولمبو میں شیڈول تھا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More