چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن گرفتار

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی حسن جہانگیر ووٹو کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ پر چھاپہ مار کر سیکرٹریٹ کو گھیرے میں لے لیا۔ خواتین پولیس اہلکار بھی ہمراہ تھیں۔
پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کرلیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More