اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون 2023 کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کر دی۔پی ٹی آئی نے بطور فریق جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔
جواب میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون کو غیر آئینی قرار دیا جائے، قانون کی شقوں 2، 3، 4، 5، 7 اور 8 کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے، قانون سے عدلیہ کے اندرونی انتظامی امور میں مداخلت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں پروسیجر بل کے خلاف درخواستوں پر کل سماعت ہوگی، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں آٹھ رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔