سعودی، ترک اور روسی وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ

ریاض (پاک ترک نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے انکےروسی ہم منصب سرگئی لارووف اور ترک ہم منصب مولود چاوش اولا نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دورا ن تینوں دوست ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال میں ہونے والی پیش رفت اورکی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔گفتگو کے دوران سعودی، ترک اور روسی وزرائے خارجہ نے یوکرین کے بحران کے حوالے سے تازہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ’سعودی عرب تمام فریقوں کے درمیان تنازع کے حل کوششیں جاری رکھے گا۔ اور بحران کے سیاسی حل کے لیے تمام بین الاقوامی کوششوں کی حمایت جاری رہے گی۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ سے ترکیہ کے ہم منصب مولود چاوش اوغلو سے گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات اور دونوں ملکوں کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔اسی کے ساتھ مشترکہ دلچسپی کے اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی امور اور مشترکہ پہلووں پر کوششیں تیز کرنے کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا جس سے عالمی امن و سلامتی کو فروغ ملے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More