اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے ٹیلیفونک رابطہ کرکے مستونگ اور ہنگو میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ جیمزکلیورلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں لائیں گے، ملک سے دہشتگردی کی لعنت کا خاتمہ کریں گے۔
نگران وزیراعظم نے برطانوی حکومت کیجانب سے اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔