کراچی(پاک ترک نیوز) ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں گھر کی شیر بھارت کی ٹیم مشکلات کا شکار ،آسٹریلیا کے 469رنز کے جواب میں آدھی بھارتی ٹیم 151رنز پر پویلین لوٹ چکی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق اوول میں جاری ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں دوسرے دن کے اختتام پر بھارتی ٹاپ آرڈر آسٹریلوی بائولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی ۔بھارت کے محض71 رنز تک 4 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے، کپتان روہت شرما 15 رنز ، شبمان گل 13 جبکہ چتیشور پجارا 14 رنز بناکر سکے۔
کوہلی بھی 14 ہی رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔اجنکیا راہنے اور جڈیجا نے ٹیم کو مشکل سے نکالنے کی کوشش کی تاہم ناتھن لائن نے 48 کے انفرادی اسکور پر جڈیجا کو واپسی کا پروانہ تھمادیا۔
راہنے 29 اور سریکار بھارت 5 رنز تیسرے دن اننگز کا آغاز کریں گے ۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 469 رنز بنائے تھے ۔، اوورنائٹ جوڑی اسمتھ اور ٹریویس ہیڈ کے درمیان چوتھی وکٹ کیلیے 285 رنز کی شراکت ہوئی، ٹریویس ہیڈ 163 اور اسمتھ 121 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، الیکس کیری نے بھی 48 رنز کا حصہ ڈالا۔ بھارت کی جانب سے سراج نے 4 جبکہ شمی اور شردل نے 2، 2 وکٹیں لیں۔
سابقہ پوسٹ