ٹیکسٹائل برآمدات 1.4بلین ڈالر تک پہنچ گئیں

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ٹیکسٹائل کی برآمدات 1.4بلین ڈالر تک پہنچ گئیں ۔
پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (PBS) کے مطابق پاکستان کی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات میں فروری میں مسلسل تیسرے مہینے دوہرے ہندسوں سے اضافہ ہوا، جو کہ بین الاقوامی خریداروں کے آرڈرز میں ریکوری کی نشاندہی کرتا ہے۔
اس شعبے کی برآمدات فروری میں 19.20 فیصد بڑھ کر 1.407 بلین ڈالر ہوگئیں جو پچھلے سال کے اسی ماہ کے دوران 1.18 بلین ڈالر تھیں۔
تاہم، مالی سال 24 کے پہلے آٹھ مہینوں میں، ٹیکسٹائل اور کپڑوں کی برآمدات گزشتہ سال کے اسی مہینوں کے 11.21 بلین ڈالر سے 0.65 فیصد کم ہو کر 11.14 بلین ڈالر رہ گئیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More