پشاور (پاک ترک نیوز) خیبرپختونخوا کی 15رکنی کابینہ آج حلف اٹھائے گی۔گورنر کے پی نے سمری پر دستخط کردیے۔
تفصیلات کے مطابق15 رکنی کابینہ آج پشاور میں حلف اٹھائے گی۔ صوبائی کابینہ میں شامل کیے جانے والے وزرا کے ناموں کی منظوری پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سےملاقات کے موقع پر دی تھی۔
وزرا میں محمد عدنان قادری، ارشد ایوب، شکیل احمد، فضل حکیم خان، عاقب اللّٰہ خان، نذیر احمد عباسی، پختون یار خان، محمد سجاد، مینا خان، فضل شکور، آفتاب عالم خان آفریدی، فیصل ترکئی، خلیق الرحمن، سید قاسم علی شاہ اور محمد ظاہر شاہ شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے 5 مشیروں کا بھی تقرر کیا جائے گا جن میں سید فخر جہان، مزمل اسلم ، محمد علی سیف، مشال اعظم ، زاہد چن زیب شامل ہیں۔
اگلی پوسٹ