اقوام متحدہ(پاک ترک نیوز)
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 78 واں سالانہ اجلاس آج نیویارک میں شروع ہو رہا ہے۔جبکہ سربراہان مملکت و حکومت کی شرکت پر مشتمل ہفتہ 19سے 25ستمبر تک جاری رہے گا۔
اقوام متحددہ کی جنرل اسمبلی کےروایتی طور پرساراسال جاری رہنے والے سیشن کے ایجنڈے میں بڑے بین الاقوامی مسائل اور تنازعات، موسمیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی کے مسائل کے ساتھ ساتھ ترقی پذیر معیشتوں کےقرض کو ختم کرنے کی کوششیں شامل ہیں۔
دریں اثنا سالانہ میٹنگ کی مرکزی تقریب اور جنرل اسمبلی کا اعلیٰ سطحی ہفتہ 2023 جو 19-25 ستمبر کو ہوگا۔ اس میں عالمی رہنما اکٹھا ہوں گے جو بین الاقوامی صورتحال کے بارے میں اپنا اپنا نکتہ نظر پیش کریں گے اور عالمی چیلنجوں سے ملکر نمٹنے کاخاکہ پیش کریں گے۔
اقوام متحدہ کا 77ویں سالانہ اجلاس آج نیویارک کے وقت کے مطابق اب سے چند گھنٹے بعد صبح 10اختتام پزیر ہوگا۔اختتامی اجلاس میں ہنگری کے کوروسی کاسابا جو یو این جی اے کے سبکدوش ہونے والے صدر ہیں اپنی سال بھر کی کارکردگی کا خلاصہ پیش کریں گے اور ساتھ ہی ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کےسفارت کار ڈینس فرانسس کو آئندہ برس کے لئے صدارت کا عہدہ حوالے کریں گے۔ بعد ازاں سہ پہر 3:00 بجے جنرل اسمبلی کے 78ویں سالانہ اجلاس کا پہلا اجلاس ایک تکنیکی تقریب کی صورت میں منعقد کیا جائے گا۔