امریکی ایوان نمائندگان نے ایک کھرب7ارب ڈالر کا بجٹ منظور کرلیا

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی ایوان نمائندگان نے آئندہ مالی سال 2023 کے لیے ملک کے تقریباً 1.7 ٹریلین ڈالر کے مسودہ بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔بل میں پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔ جس میں یوکرین اور نیٹو کے لیے 44.9 بلین ڈالر کی امداد بھی شامل ہے۔
امریکی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق اس بل میں اخراجات کی کل رقم 2022 کے مقابلے میں زیادہ ہوگی۔ جب اسے 1.52 ٹریلین ڈالر مقرر کیا گیا تھا۔ فنڈز کی اکثریت تقریباً858 بلین ڈالردفاع کے لیے وقف ہوگی۔ جبکہ بجٹ میں تقریباً722 بلین ڈالر غیر دفاعی اخراجات کے لیے مختص کیے جائیں گے۔
بجٹ اعداد وشمار کے مطابق واشنگٹن آئندہ سال یوکرین اور نیٹو شراکت داروں کو ہنگامی امداد میں 44.9 بلین ڈالر فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ رقم کا ایک حصہ یوکرین کے فوجیوں کو تربیت دینے اور کیف کو فراہم کردہ ہتھیاروں کی انوینٹری کو بھرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ختم ہونے والے مالی سال2022 کے بجٹ میں یوکرین کے لیے کل امداد 13.6 بلین ڈالر مقرر کی گئی تھی۔ جبکہ یہ رقم 2023 کے لیے طے شدہ حجم سے تقریباً تین گنا کم ہے۔
توقع ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اس دستاویز پرجلد دستخط کریں گے۔ جوپہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ اس پر فوراً دستخط کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More