نیوزی لینڈ سے سیریز کیلئے قومی سکوا ڈ کا اعلان آج متوقع

لاہور(پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا آج اعلان متوقع ہے ۔بابراعظم کو کپتان برقرار رکھا جائے گا جبکہ ٹیم میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے ۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ اور 3 ایک روزہ میچز کی سیریز شیدول ہے، ٹیسٹ سیریز کا آغاز 25 دسمبر سے کراچی سے ہوگا، دوسرا ٹیسٹ تین جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔مہمان ٹیم جمعرات کو کراچی پہنچے گی۔
ون ڈے سیریز کی میزبانی بھی کراچی کے سپرد کی گئی ہے، تینوں میچز بالترتیب 10، 12 اور 14 جنوری کو نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
یاد رہے کہ دورہ پاکستان سے قبل کین ولیمسن نے نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا، انکی جگہ ٹم ساؤتھی کپتانی کے فرائض نبھائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More