ریاض (پاک ترک نیوز)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں منعقد ہونے والے اونٹوں کے سالانہ میلے کا پانچواں ایڈیشن منگل یکم اگست 2023 سےطائف کے کیمل سکوائر میں شروع ہوگا۔
سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق سعودی کیمل فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ مکیمل فیسٹیول کے دوران مختلف درجوں میںاونٹوں کی دوڑوںمیں فاتحین کو 56.25 ملین ریال کے انعامات دیے جائیں گے۔ جبکہ فیسٹیول کے دوران اونٹوں کے درمیان دوڑ کے 589 راؤنڈ ہوں گے۔ فیسٹول کا آغاز 350 راؤنڈ پر مشتمل ابتدائی ریس سے ہوگا۔ مقابلے کا سلسلہ بارہ اگست تک جاری رہے گا۔ 28 اگست کو 239 فائنل ریسوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔
اونٹ فیسٹیول کا مقصد اونٹ کی دوڑ کے ورثے کو منانا اور اسےعرب اور اسلامی ثقافت کے حصے کے طور پر فروغ دینا ہے۔ اس ایونٹ سے ملک میں سیاحت، معیشت اور اونٹوں کی دوڑ کے کھیل کی ترقی میں بھی مدد ملے گی جو کمیونٹی کی شمولیت کی حوصلہ افزائی، قومی ورثے کو تقویت اور ملکی ثقافت کی گہرائی کی عکاسی کرتی ہے۔
سعودی عرب شامل علاقوں میں اونٹ دوڑ قبل از اسلام کے دور سے جاری ہے۔جبکہ طاقتور ، تیز ترین اور خوبصورت ترین اونٹ تیار کرنے کا رواج آج بھی ہے۔دوڑ میں حصہ لینے والے صحت مند اونٹ ایک گھنٹہ میں 40 کلومیٹر تک دوڑ سکتے ہیں اور انہیں صحرا میں بہت زیادہ پانی کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔
سابقہ پوسٹ