ماسکو (پاک ترک نیوز)
روس کےصدر ولادیمیر پوٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین میں ان کا حملہ "روسی عوام کو متحد کرنے” کی کوشش تھی کیونکہ مغرب روس کو "تقسیم کرنے” کی کوشش کر رہا ہے۔
صدر پوٹن نے اتوار کی شب ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں بات کرتے ہوئےقرار دیا کہ انکے ملک کے "جیو پولیٹیکل مخالفین کا مقصد روس، تاریخی روس کو توڑنا ہے”۔پوٹن نے "تاریخی روس” کے تصور کو یہ دلیل دینے کے لیے استعمال کیا کہ یوکرینی اور روسی ایک ہی لوگ ہیں
روسی صدر نے کہا کہ تقسیم کرو اور فتح کرو، یہ وہی ہے جسےہمارے مخالفین ہمیشہ پورا کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں اور اب بھی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔لیکن ہمارا مقصد مختلف ہے اور وہ روسی عوام کو متحد کرنا ہے۔پیوٹن نےکہا کہ ان کی حکومت صحیح سمت میں کام کر رہی ہے۔ اور قومی مفادات اور اپنے شہریوں کے مفادات کا تحفظ کر رہی ہے۔
انہوں نے دہرایا کہ ماسکو بات چیت کے لیے تیار ہے اور جب ان سے پوچھا گیا کہ امریکہ یوکرین کو نئے پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام فراہم کرے گا۔تو انہوں نے اپنے یوکرینی ہم منصب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سو فیصدیقینا، ہم اسے تباہ کر دیں گے۔
سابقہ پوسٹ