نگران وزیراعلی پنجاب نے جیل میں قید خواتین پر تشدد کے الزامات کی تحقیقات کیلئے 2رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

لاہور(پاک ترک نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جیل میں قید خواتین پر تشدد کے الزامات کی تحقیقات کے لئے 2 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔2 رکنی کمیٹی تحریک انصاف کے الزامات کے حوالے سے تحقیقات کرے گی۔
کمیٹی ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن پر مشتمل ہے، کمیٹی آج کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کرے گی اور جیل میں قید خواتین سے ملاقات کرے گی۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے جیل میں قید پی ٹی آئی خواتین پر تشدد کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More