نگران حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر پٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں اضافہ کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل پر لیوی کی شرح میں اضافہ کر دیا۔
نگران حکومت نے پٹرول پر ڈیولپمنٹ لیوی بڑھا کر 60 روپے فی لیٹر کر دی ہے، اسی طرح ڈیزل پر 50 روپے فی لیٹر کے حساب سے پٹرولیم لیوی کر دی گئی ہے۔رواں برس پٹرولیم لیوی کی مد میں 869 ارب روپے وصول کئے جائیں گے۔
پٹرولیم لیوی بڑھانے کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 18.44 روپے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا، پٹرول 14.91 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 18.44 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More