نگران حکومت کا آئی ایم ایف کی شرط پر گیس 100 فیصد مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر گیس100فیصد مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ای سی سی کیلئے سمری تیار کر لی گئی ہے، حتمی منظوری پر یکم اکتوبر سے اضافہ ہوگا۔
ایک طرف پٹرول سستا کر کے عوام کو ریلیف تو دوسری جانب حکومت گیس کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کر کے مہنگائی میں پسے عوام پر نیا بم گرانے کی خواہاں ہے۔
گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے 185 ارب روپے کا شارٹ فال بڑھے گا، گھریلو صارفین کیلئے آر ایل این جی کی قیمتیں نہ بڑھائی تو شارٹ فال میں 21 ارب کا شارٹ فال بڑھے گا۔
رواں مالی سال کے اختتام تک گیس گردشی قرضہ میں 46 ارب روپے اضافے کا خدشہ ہے، آئی ایم ایف نے گیس سیکٹر گردشی قرضہ میں اضافے پر تشویش ظاہر کی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More