نگران وزیر اعظم چینی صدر کی دعوت پر بیجنگ روانہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر بیجنگ روانہ ہوگئے۔
نگران وزیراعظم کی چینی صدر سے دوطرفہ ملاقات ہوگی، اعلیٰ چینی قیادت اور فورم میں شریک دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
نگران وزیرِ اعظم 17 اور 18 اکتوبر کو تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے عالمی تعاون میں شرکت کریں گے، گلوبل اکانومی میں رابطوں کے حوالے سے موضوع پر فورم سے خطاب کریں گے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ پاکستان میں چین میں کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے سنکیانگ اور پاکستانی عوام کے تعلقات اور کاروبار و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے وزیرِاعظم اورمچی کا دورہ کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More