نگران وزیراعظم آج ای سی او کے 16ویں اجلاس میں شرکت کریں گے

تاشقند (پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج تاشقند میں مصروف دن گزاریں گے۔نگران وزیراعظم ای سی او کے 16ویں اجلاس میں شرکت کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ای سی او کے سولہویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور اجلاس سے خطاب بھی کرینگے ۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ای سی او سر براہی اجلاس میں شرکت کے لئے کچھ ہی دیر میں تاشقند کنونشن سنٹر پہنچیں گے۔
وزیراعظم ای سی او ممالک کے سربراہان کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیے میں بھی شریک ہوں گے۔
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے بھی ملاقات ہوئی ۔جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیراعظم کی آج ازبکستان تاریخی شہر سمر قند روانگی بھی متوقع ہے جہاں وہ حضرت امام بخاری کے مزار پر حاضری دیں گے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More