انقرہ (پاک ترک نیوز)
جمہوریہ ترکیہ کے مرکزی بینک (سی بی آر ٹی) نے گزشتہ ماہ تباہ کن زلزلوں سے متاثرہ ملک کے جنوب مشرقی علاقے کی تعمیر نو کے لیے قرضوں میں کچھ چھوٹ دی ہے۔
بینکوں کو بھیجی گئی ایک دستاویز کے مطابق مرکزی بینک نے زلزلہ زدہ زون میں قرضوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بینک بانڈز اور پہلے سے مطلوبہ ریزرو ہولڈنگ ریگولیشنز میں تبدیلی کی ہے۔
مرکزی بینک نے کہاہے کہ اگست کے آخر تک مخصوص افراد یا کمپنیوں کو دیئے گئے قرضوں کو دستاویز کے مطابق، قرض کی اقسام یا قرض کی شرح نمو کے لحاظ سے بانڈز یا ریزرو رکھنے کی بینکوں کی ذمہ داری سے مستثنیٰ ہوگا۔
اس سے ظاہر ہوا کہ زلزلے سے متاثرہ علاقے میں واقع افراد اور کمپنیوں کو دیے گئے قرضے، یا ان لوگوں کو جو یہ ثابت کر سکیں کہ وہ فعال کاروبار میں مصروف ہیں اور زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں وہ ان ضوابط کے دائرہ کار میں شامل ہوں گے۔
زلزلہ زدہ علاقے میں انفراسٹرکچر یا بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو میں شامل فرموں کو دیئے گئے قرضوں کو بھی بینکوں کے بانڈز سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا، اور اس کے لیے ریزرو ہولڈنگ کے ضوابط کی ضرورت ہوگی۔
گزشتہ ہفتے ترکیہ کے مرکزی بینک نے زلزلے کے بعد یہ کہتے ہوئے کہ قرض لینے کی سستی لاگت سے بحالی کی کوششوں کو تقویت ملے گی ۔ اپنے پالیسی ریٹ کو 50 بیسس پوائنٹس سے کم کر کے 8.5فیصد کر دیاتھا ۔