غسلِ کعبہ کی تقریب کل فجر کی نماز کے بعد ہو گی

مکہ مکرمہ(پاک ترک نیوز) غسل کعبہ کی تقریب کل ہوگی ۔تقریب کا اہتمام کل 15محرم الحرام یعنی 2اگست کو نماز فجر کے بعد کیا جائے گا ۔
مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو آبِ زم زم، عرقِ گلاب اور خوشبو سے دھوئیں گے جبکہ خانہ کعبہ کے فرش کو بھی آبِ زم زم، عرقِ گلب اور عود کے عطر سے دھویا جائے گا۔ولی عہد شہزاہ محمد بن سلمان بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔
خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو آبِ زم زم سے دھونے کے بعد ہاتھوں اور کھجور کے پتوں کی مدد سے خشک کیا جائے گا جبکہ دیواروں کو صاف کرنے کے لیے سفید کپڑے کا استعمال کیا جائے گا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More