چیف جسٹس گناہ گار اور سزا کے حق دار ہیں، مریم نواز

 

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہچیف جسٹس کا کمیشن کو کام کرنے سے روک دینا ہی ان کے گناہ گار ہونے کا ثبوت اور اعتراف ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر براجمان شخص اپنے عہدے کو احتساب سے بچنے کے لیے بے دریغ استعمال کر رہا ہے۔ اگر آپ اور آپ کی ساس کا دامن صاف ہے تو کیا آپ کو قانون کا سامنا نہیں کرنا چاہیے ؟یا چیف جسٹس ہونے کے ناتے قانون آپ پر لاگو نہیں ہوتا؟

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ چیف جسٹس گناہ گار اور سزا کے حق دار ہیں۔چیف جسٹس کا کمیشن کو کام کرنے سے روک دینا ہی ان کے گناہ گار ہونے کا ثبوت اور اعتراف ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمر عطا بندیال اپنے خاندان کو بچانے کے لیے قانون کا مذاق اور عدلیہ کا تماشا بنانے کے جرم میں سزا کے حق دار ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More