چین میں شدید بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 78ہو گئی

بیجنگ (پاک تر ک نیوز) چین میں شدید بارشوں کےباعت ہلاک افراد کی تعداد 78تک پہنچ گئی ۔
29 افراد صرف ایک صوبے ہیبئی میں ہلاک ہوئے جب کہ 16 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ امدادی کاموں کے دوران کئی دن پرانی لاشیں مل رہی ہیں۔چین کے شمالی صوبوں میں سمندی طوفان ڈوکسوری کے نتیجے میں ہونے والی بارشوں سے 140سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا جبکہ مسلسلے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
شدید بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ درجنوں افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔صوبے ہیبئی میں تقریباً 40 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے اور 40 ہزار 900 مکانات منہدم ہو گئے۔ چینی حکومت نے رہائشیوں کو معاوضہ دینے کے لیے ایک ارب یوآن کا بجٹ مختص کیا ہے۔
چین کے محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں ، سیلاب اور طوفان کی پیشن گوئی کی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More