پشاور پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکے میں شہدا کی تعداد93 ہو گئی

 

پشاور(پاک ترک نیوز) صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کی پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے مبینہ خود کش دھماکے میں شہداء کی تعداد 93 جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے انتہائی حساس علاقے پولیس لائنز کی مسجد میں گزشتہ روز عین اس وقت دھماکا کیا جب وہاں نماز ظہر ادا کی جا رہی تھی، خوفناک دھماکے سے مسجد کی چھت اور اندرونی ہال منہدم ہو گیا ، بیشتر نمازی ملبے تلے دب گئے، ملحقہ کینٹین کی عمارت بھی تباہ ہوئی جبکہ ہر طرف افراتفری پھیل گئی، دھماکا اس قدر خوفناک تھا کہ آواز دور دور تک سنی گئی۔
دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا ۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
دھماکے کے بعد پشاور کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی، زخمیوں اور لاشوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More