مجلس وحدت مسلمین کا وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) مجلس وحدت المسلمین پاکستان کی ایم پی اے سیدہ زہرہ نقوی نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان مجلس وحدت المسلمین پاکستان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر ایم ڈبلیوایم پولیٹیکل کونسل نے مشاورت کے بعد اہم فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان ایم ڈبلیوایم کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے بعض اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور ایم ڈبلیوایم کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گی۔
مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے ترجمان نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کی ہدایت کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More