ن لیگ کا عام انتخابات میں جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے عا انتخابات کے دوران مصالحانہ کی بجائے جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی لندن میں بڑیوں کی بیٹھک میں اہم فیصلے کئے گئے ۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے عام انتخابات میں مصالحانہ کی بجائے جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز انتخابی مہم میں بڑی اہم شخصیات کی خفیہ آڈیوز اور نوازشریف کے خلاف کی گئی سازش کو بے نقاب کریں گی نواز شریف اور مریم نواز اپنے ساتھ ہونے والی سازش کے پس پردہ محرکات کو سامنے لائیں گے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز عوامی اجتماعات میں مصالحانہ رویہ اپنائیں گے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز اپنے دور کے ترقیاتی منصوبوں پر بات کریں گے۔
عام انتخابات میں ن لیگ انتخابی مہم میں اپنے ساتھ ہونے والی انتقامی کارروائیوں کو ڈاکومینٹری کی صورت میں سامنے لائے گی ، انتخابی مہم میں سابقہ چند اہم شخصیات کو ہدف تنقید بنایا جائے گا۔
نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر بھرپور بھرپور مہم چلائی جائے گی ، کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ نواز شریف کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More